Aam Ki Jelly Recipe In Urdu - Recipe No. 524

Aam Ki Jelly Urdu recipe is available at UrduPoint. Aam Ki Jelly is a famous dish in this region. You can read here Aam Ki Jelly recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Aam Ki Jelly. You can know the complete method to make Aam Ki Jelly on this page. We will also tell you how long it will take to make Aam Ki Jelly. Read the recipe, ingredients, and everything related to Aam Ki Jelly below.

آم کی جیلی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 524

Aam Ki Jelly Recipe In Urdu
دوسرے درجہ کے آم لے کر جو پکنے کے قریب ہوں۔ پانی سے اچھی طرح صاف کر لیں چاقو سے آم کے گودے کو گھٹلیوں سے علیٰحدہ کر کے ایسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں تاکہ وہ گرم ہو کے آسانی سے گل جائیں۔ گلے ہوئے ٹکڑوں اور گٹھلیوں کو چار فیصد نمک کے محلول میں ڈالتے جائیں تاکہ ان کی رنگت تبدیل نہ ہونے پائے جب تمام پھل تیار ہو جائے تو اسے ایلومونیم کی کیتلی میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ تمام پھل ڈوب جائے اور اسے تقریباً آدھ گھنٹہ کے لیے پکا کر رس حاصل کرنے کے لیے ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں۔ رس حاصل کرنے کے لیے اسے نچوڑنا نہیں چاہیے۔ اگر ٹکڑے سخت ہوں تو دوبارہ ابال کر رس حاصل کر لیں اور اسے پہلے سے حاصل کردہ رس میں ملا کر رات بھر پڑا رہنے دیں تاکہ کثافتیں تہہ نشین ہو جائیں اور صاف رس اوپر آجائے۔ دوسرے دن صاف رس اوپر سے نتھار کر اس میں پکٹن کی مقدار معلوم کریں اور اس کے مطابق کھانڈ ملائیں اس مقصد کے لیے ایک چمچہ رس میں تین چمچے یتھلیٹیڈ سپرٹ ملائیں۔ اگر ایک تو وہ بنے تو کافی پیکٹن ہے اور اس میں برابر کی کھانڈ ملانی چاہیے۔ اگر دو تین تودے بنیں تو ایک پونڈ رس میں تین چار پونڈ کھانڈ لاڈنے چاہیے اور اگر بے شمار چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بن جائیں تو ایک پونڈ کے لیے 1/2 کھانڈ کافی ہو گی جیلی تیار کرنے کے لیے کھانڈ کی مقدار کا اندامہ اس کو جیلی پیما سے ایک منٹ تک گذار کر بھی کیا جا سکتا ہے جیلی پیما پر درجے لگے ہوتے ہیں جو کہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایک پونڈ رس میں کتنے پونڈ مصری ملائی جائے۔ اس میں چینی کی مقدار ڈال کر اتنا پکائیں کہ درجہ حرارت ۲۲۲ فارن ہیٹ ہو جائے یا اگر تھوڑے سے مواد کو ڈوئی سے ٹھنڈا کر کے گرایا جائے تو یہ قطروں کی بجائے ٹکڑوں کی صورت میں گرے تو اسے آگ سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں جب درجہ حرارت ۱۸۵ فارن ہیٹ رہ جائے تو اس کی سطح پر سے جھاگ اتار دیں۔ اور شفاف مواد کو جراثیم سے پاک جاروں میں بھر لیں۔ جیلی تقریباً چوبیس گھنٹے بعد سیٹ ہوتی ہے۔ جب یہ جم سی جائے تو اس کی سطح پر پگھلا ہو موم ڈال کر اور ڈھکن لگا کر محفوظ جگہ پر ذخیرہ کر لیں۔ جب تمام قاشیں تیار ہو جائیں تو انہیں ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریباً پانچ منٹ کے لیے ابلتے ہوئے پانی میں رکھ دیں۔ تاکہ وہ نرم ہو جائیں پھر انہیں پانی سے نکال کر پھیلا دیں تاکہ فالتو نمی ضائع ہو جائے خشک ہونے پر قاشوں کا وزن کریں اور درج ذیل طریقے سے مربہ تیار کریں۔

(5310) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet

More Recipes

Urdu cooking recipe of Aam Ki Jelly, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aam Ki Jelly is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.