01 August 2015 - Urdu News Archives

ہفتہ 1 اگست 2015 کا اخبار

دوسرا ٹی ٹونٹی ، شاہینوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کوایک وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

پاکستانی شاہینوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 گیندیں پہلے میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ پاکستانی آل راؤنڈرز کپتان شاہد آفریدی‘ انور علی ‘ عماد وسیم چھا گئے‘ انور علی نے ملنگا کو دھو ڈالا ‘ سری لنکا کی جانب سے جیت کیلئے دئیے گئے ... مزید

ہفتہ 1 اگست 2015 کی اہم خبریں

پی ٹی آئی ارکان کو اب اسمبلی میں نہیں جانا چاہیے،ہمیں اسمبلی سے نکالا ..

پی ٹی آئی ارکان کو اب اسمبلی میں نہیں جانا چاہیے،ہمیں اسمبلی سے نکالا گیا تو ہم پھر عوام میں جائیں گئے ،دعا کررہا ہوں ہمیں اسمبلی سے نکالیں ہم پھر جیت کر آئیں گئے،2013 کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے،اگر الیکشن کمیشن کو اپنی عزت کا خیال ہے تو استعفیٰ دیدے،منظم دھاندلی کے الفاظ (ن) لیگ نے رپورٹ میں ڈلوائے،ہمیں منظم دھاندلی پر پھنسایا گیا، لوگ کہتے ہیں کہ کمیشن فیل ہوا لیکن میں کہتا ہوں کہ کمیشن کامیاب ہوا، جوڈیشل کمیشن نے وہ کام کیا جو تاریخ میں کبھی کسی نے نہیں کیا،اگر تحریک انصاف کو اسمبلی سے نکالا گیا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے،فضل الرحمن کو شرم نہیں آتی کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ مل کر وہ اسمبلی میں ہمارے خلاف تحریک پیش کرتے ہیں، اسحاق ڈار نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ،اب بھی شریف خاندان ساڑھے 3ارب روپے کا بینک ڈیفالٹر ہے لیکن وہ اقتدار میں ہیں ان کے خلاف کچھ نہیں ہو سکتا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو