خوشحال پاکستان

ایک سروے کے مطابق امسال پاکستان میں مسلمانوں نے عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے 524 ارب مالیت کے جانوروں کی قربانی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک خوشحال ملک ہے جہاں قربانی کے موقع پر لوگوں کی قوت خرید حیران کن ہے

بدھ 21 ستمبر 2016

Khushhaal Pakistan
ایک سروے کے مطابق امسال پاکستان میں مسلمانوں نے عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے 524 ارب مالیت کے جانوروں کی قربانی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک خوشحال ملک ہے جہاں قربانی کے موقع پر لوگوں کی قوت خرید حیران کن ہے۔ ملتان کی منڈی مویشیاں میں53 لاکھ سے 62 لاکھ تک کے ویہڑے جن کی جسامت ہاتھی سے کم نہیں تھی اسی طرح دس لاکھ سے لیکربیس لاکھ تک کے طول قد بکرے لوگوں نے خرید کر اللہ کی راہ میں قربان کئے۔

ٹی ایم اے کی جانب سے لگنے والی منڈی مویشیاں اور ناگ شاہ پر مشہور معروف شیخ بلال کی آڑھت پر فروخت ہونے والے اپنی صحت اور جسامت سے قابل دید تھے جنہیں شوقین افراد نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔ ملتان کے علاقے جن میں کینٹ صدر، نواں شہر، حسن پروانہ، اندرون شہر اور بیرون شہر، نیو ملتان، شاہ رکن عالم کالونی، گلگشت، ممتاز آباد اور بہت سے کئی علاقے کے گلی کوچوں میں بکرے بکریوں سے کہیں زیادہ ویہڑوں کی بھرمار دکھائی دی۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق ملتان شہر میں تقریباً کئی لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی دی گئی۔ تاجران کھالوں کا کہنا ہے امسال جس قدر جانوروں کی کھالیں موصول ہوئی ہیں وہ نوازشریف کے دور حکومت کا ایک ریکارڈ ہے۔ ایک تجزیہ کے مطابق یہ صرف ملتان ہی کی بات نہیں بلکہ پاکستان بھر سے بڑے بڑے شہر جس میں کراچی، حیدر آبا، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور وغیرہ شامل ہیں۔

وہاں بھی اس سال اندازے سے زیادہ تعداد میں لوگوں نے قربانی کی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت کے ساڑھے تین سالوں میں خوشحالی کا گراف گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ ہی بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ نوازشریف کا کہنا ہے پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ سی پیک منصوبوں سے ملک میں خوشحالی ،انقلاب آئیگا۔ قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔

شنید ہے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا۔ چائنا گوادر پورٹ کا منصوبہ پورا ہونے کے بعد گوادر بندرگاہ دنیا بھر سے آنے والے تجارتی جہازوں کی راہداری پاکستان کی اقتصادی معیشت کو چار چاند لگا دے گی جس کی آمدنی سے پاکستان مستقبل قریب میں سونے کی چڑیا ثابت ہو گا۔ اس وقت سی پیک منصوبے کو سبوتاز کرنے کیلئے ناصرف امریکی حکومت بلکہ بھارت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

بھارت کی زرخرید سیاسی جماعتیں اسکی آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔ بھارت، افغانستان کے راستے پاکستان میں را کے ایجنٹوں کو تربیت دے کر دہشت گردی کی فضا پیدا کر رہا ہے۔ تاکہ نواز حکومت سی پیک منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دوسری طرف مختلف سیاسی جماعتیں نوازشریف کے خلاف ملک کی دولت کو بیرونی ملکوں میں منتقل کرنے پانامہ لیکس کے ذریعے شریف خاندان کے لوگوں پر ملک کی دولت لوٹنے کے الزام نے کسی حد تک وزیراعظم نوازشریف کے ترقیاتی عزائم میں رکاوٹ پیدا کر رکھی ہے۔

مگر اسکے باوجود حکومت اپنے تکمیلی منصوبوں کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کیلئے پوری طرح گامزن ہے۔ اس وقت پاکستان عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اسکی سٹاک مارکیٹ نے چین اور بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالمی ادارے نواز حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ نیز گوادر کی بندرگاہ عالمی معیشت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

اسکی تکمیل سے پاکستان کے عوام کو روزگار کے مواقع اور ہمسایہ ممالک میں بہتر رابطہ کی سہولیات میسر آئیں گی۔ پسماندہ بلوچستان خوشحالی کی آماجگاہ بن جائے گا۔ لہٰذا اس وقت جبکہ دشمن ہمارے سر پر کھڑا ہے۔ دنیا کی سپر پاور طاقت امریکہ پاکستان سے مخلص نہیں ہے۔ ایسے حالات میں ہماری سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور نوازشریف کے ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکانے سے احتراز کریں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Khushhaal Pakistan is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 September 2016 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.