سی پیک منصوبے کیخلاف بھارتی عزائم آشکار

معاشی ترقی روکنے دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمارے آنگن تک آپہنچی

ہفتہ 27 اگست 2016

Sea Pack Mansoobay K Khilaf Bharti Azaim Aashkar
خورشید انجم :
پاکستان کے خلاف پڑوسی ملک بھارت کے جارحانہ عزائم روز اول سے ہیں۔ قیام پاکستان کو ہندوجنونیوں نے تاحال قبول نہیں کیا۔ سانحہ مشرقی پاکستان میں مرکزی کردارے کے حامل بھارت کی ننگی جارحیت کے جنون میں اُس وقت شدت آئی جب 1990 ء کی دہائی میں گواد بندر گاہ منصوبے کے ہوم ورک کاآغاز کیاگیا۔ گوادر بندر گاہ منصوبے کو روکنے کیلئے بھارت نے بلوچستان اور پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بدامنی پھیلانے کے ایک نئے منصوبے کاآغاز کیا۔

گوادر بندرگاہ آبی محل وقوع کے لحاظ سے دنیا بھر کا گیٹ وے ہے جبکہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے۔ دشمن کامعاشی شہ رگ کراچی اور ترقی کے گیٹ وے گوادربندرگاہ کوباربار ٹارگٹ کرنا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ کارپوریٹ کلچر کے دور میں ملکوں کی سیاست اور بڑی حدتک عالمی سطح پر حاکمیت کا دارومدار معاشی واقتصادی پیمانوں کے ذریعے طے پائے گا۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت ہماری معاشی واقتصادی ترقی سے سخت خائف ہے۔ پاکستان اور چین کے بعد بھارت کے جارحانہ عزائم مزید کھل کر سامنے آئے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری معاہدہ کے بعد ایشیائی یورپ اور عرب ممالک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار اور باہمی تجارتی شراکت داری کے معاہدے بھارت سمیت دیگر کئی ممالک کیلئے تکلیف دہ امر ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری جیسا عظیم منصوبہ بلاشبہ پاکستان کی معاشی واقتصادی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ سی پیک منصوبے کے معاہدے سے جہاں بیشتر ممالک پاکستان کے ساتھ تجارتی ومعاشی تعلقات بڑھانے کے خواہشمند ہیں تو وہاں بھارت کے علاوہ بعض دیگر ممالک اس عظیم منصوبے کو تہیس نہس کرنے کے درپے ہیں اور سی پیک منصوبے کے خلاف درپردہ ہونے والی سازشیں عیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادربندرگاہ منصوبوں کی اہمیت افادیت کااندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کاشمار دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہونے لگا ہے اور پاکستان کی یہی کامیابی کئی ممالک کو ہضم نہیں ہوپارہی کہیں سے ” ڈومور“ کا مطالبہ کیاجارہا ہے تو کہیں سے اچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف شروع کی گئی عالمی جنگ میں فرنٹ مین کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھاتا پڑا ہے کیونکہ افغان جنگ کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کے باعث بدامنی اور دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

امریکی تسلط کے تسلسل اور بھارتی ننگی جارحیت کے جنون سے وطن عزیز آفت زدہ ہوچکا ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی روکنے کیلئے سوچے سمجھے منصوبے اور گہری سازش کے تحت دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ کامیابی سے ہمارے آنگن تک آن پہنچی ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہم یہ جنگ جتیں گے اور اپنے وطن عزیز کو معاشی طور پر ایشین ٹائیگربنا کررہیں گے۔ 8اگست 2016 ء کی صبح وطن عزیز پر ایک بار پھرآسمان ٹوٹ پڑا کوئٹہ میں خون آشام بزدلوں نے زخموں پر مرہم رکھنے والے مقام سول ہسپتال کوخون میں نہلادیا جس میں 70سے زائد افراد شہید ہوئے۔

یہ المناک سانحہ قومی جوش جذبے دلولے جرات اور ہمت کوکئی گنا بڑھا چکا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گوادربندرگاہ منصوبہ اور معاشی حب کراچی میں امن وامان کے قیام کا عزم اور پختہ ہوگیا ہے کہ کیونکہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل اور کراچی میں قیام امن ملک کو معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بنانے کی راہداری ہے۔ سانحہ کوئٹہ کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے سی پیک منصوبے پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ منصوبے کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اب اس حقیقت سے انکار نہیں کیاجاسکتا کہ سی پیک منصوبے کے خلاف بھارتی عزائم کے پیچھے امریکی ہاتھ کارفرماہے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ کی بھارت سے قربت انہی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ امریکہ کی جانب سے گزشتہ 15سالوں سے ” ڈومور“ کی سٹ سن کر قوم کے کان پک چکے ہیں۔ ڈومور “ کا مطلب پاک فوج کو اپنے ہی لوگوں میں الجھا کر اقتصادی ومعاشی ترقی کا راستہ روکنا ہے تاکہ پاکستان ہمیشہ امریکہ کامتحاج رہے اور اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہو سکے۔

آپریشن ضرب عضب کی شاندار کامیابیوں کے بعد غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزاء ماحول میسر آنے کے بعد دہشتگردی کی نئی لہر حکومت اپوزیشن اور پاک فوج کیلئے ایک نیا چیلنج ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کے گرفتار حاضر سروس آفیسر کل بھوشن یا دیو کے سی پیک منصوبے کیخلاف بھارتی جارحانہ عزائم کے انکشاف کے بعد بھرپور اقدامات اٹھانا وقت اور حالات کاتقاضا ہے کیونکہ سی پیک منصوبہ گوادر بندرگاہ کی تکمیل اور کراچی میں پائیدار امن ہی ملکی معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Sea Pack Mansoobay K Khilaf Bharti Azaim Aashkar is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 August 2016 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.