بچوں کو تعلیم مل رہی ہے تربیت نہیں

بچوں کی زندگیاں ماں ناپ کے گردگھومتی ہیں۔ بچہ ہر معاملے میں ان کا محتاج نظر آتا ہے۔ اپنی زندگی کا ہرمشورہ اور فیصلہ بچے اپنے ماں باپ کی مرضی سے کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تعلیم کے بغیر دنیا میں بہت سی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ یہ تعلیم ہی ہے جو انسان کو نکھارتی اور سنوارتی ہے

جمعرات 25 اگست 2016

Bachoon Ko Taleem Mill Rahi Hai
صوبیہ پروین:
بچوں کی زندگیاں ماں ناپ کے گردگھومتی ہیں۔ بچہ ہر معاملے میں ان کا محتاج نظر آتا ہے۔ اپنی زندگی کا ہرمشورہ اور فیصلہ بچے اپنے ماں باپ کی مرضی سے کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تعلیم کے بغیر دنیا میں بہت سی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ یہ تعلیم ہی ہے جو انسان کو نکھارتی اور سنوارتی ہے۔ جونہی بچہ اپے پیروں پر کھڑا ہوتا ہے ماں باپ اسے دنیا وی تعلیم دینے میں مصروف کر دیتے ہیں ۔

جیسے بچہ سمجھ دار ہونے لگتا ہے ماں باپ اس پر زور دینا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر ، انجینئر وغیرہ بن کر ان کا نام روشن کرے۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ ماں باپ کا اصل مقصد بچوں کو دنیاوی تعلیم دینا ہوتا ہے؟ کیا تعلیم اور تربیت کے موازنے میں تعلیم کو برتری حاصل ہے ان سوال کاجواب یہ ملتا ہے کہ ماں باپ اپنے بچوں کی تربیت نہیں کر رہے بلکہ صرف تعلیم حاصل کرنے پر ہی زور دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کتابیں رٹنے سے بچہ امتحان میں اول تو آسکتا ہے لیکن اخلاقی طور پر وہ اس کے ماں باپ اچھی تربیت کریں گے۔ ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔
اگر ماں باپ کا رویہ سب کے ساتھ اچھا ہوگا تو بچوں کا رویہ سب کے ساتھ اچھا ہوگا اگر ماں باپ کسی کیسی کے ساتھ بُرا سلوک کریں گے تو بچہ بھی سب کے ساتھ بُرا سلوک کرے گا۔

بزرگوں کی اہمیت کیا ہے بڑوں کے ساتھ حسن سلوک کیسے کرنا ہے سب کچھ ماں باپ ہی بچوں کو سکھاتے ہیں۔ حقوق العباد کا اصل انسانیت کی خدمت کرنا۔ سب انسانوں سے محبت کرنا ان کے دردکو اپنا درد سمجھنا، ان کی خوشی میں شریک ہونا ہے بچہ حقوق العباد صرف اس وقت سیکھ سکتاہے۔ جب ماں باپ اس کو سکھائیں گے۔ ماں باپ کافرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ان کی تربیت بھی کریں تاکہ وہ معاشرے میں ایک اچھا انسان بن سکیں اور علم و ادب ے تقاضوں سے اچھ طرح واقف ہو جائیں ۔

اولاد کی تعلیم و تربیت میں والدین کا اہم کردار ہے۔ والدین چاہیں تو اپنی اولاد کی اچھی یا بُری تربیت کریں۔ لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کو بہتر انسان بنائیں انہیں اچھے بُرے کی تمیز سکھائیں۔ آج کے دور میں اولاد کیاچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کی بھی ضرورت ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Bachoon Ko Taleem Mill Rahi Hai is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 August 2016 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.