بے ھنگم تجاوزات اور ٹریفک

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تجاوزات نے وطن عزیز میں مسائل ہی پیدا کئے ہیں کیونکہ انہی کی وجہ سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔ اس میں قانون نافذ کرنے والے اور قانو ن کی پاسداری نہ کرنے والے دونوں ملوث ہیں عموماََ یہی کہا جاتا ہے کہ ناجائز تجاوزات جو کہی ہوتی ہی ناجائز ہیں

ہفتہ 20 اگست 2016

Behangam Tijawizat
عبدالمجید منہاس:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تجاوزات نے وطن عزیز میں مسائل ہی پیدا کئے ہیں کیونکہ انہی کی وجہ سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔ اس میں قانون نافذ کرنے والے اور قانو ن کی پاسداری نہ کرنے والے دونوں ملوث ہیں عموماََ یہی کہا جاتا ہے کہ ناجائز تجاوزات جو کہی ہوتی ہی ناجائز ہیں کو قائم دائم رکھنے کے لئے متعدد محکموں کے نمائندوں کو باقدگی سے نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں تاکہ ان کو کھل کھیلنے کا موقع ملے اور عام شہری کی پریشانی اور مشکلات کا ان کو کھل کھیلنے کا موقع ملے اسی طرح ان ناجائز تجاوزات سے چشم پوشی کرنے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

جن کی اشیرباد سے انکا کاروبار چل رہا ہے عموماََ دیکھنے میں بھی آتا ہے کہ چھوٹی سی دکان لے کر کام کرنے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ جن کی اشیرباد سے ان کا کاروبار چل رہا ہے۔عموماََ دیکھنے میں آتا ہے کہ چھوٹی سی دکان لے کر کام کرنے والا سارا سامان فٹ پاتھ پر ہی لگاتا اور یوں پیدل چلنے والوں کو مجبوراََ سڑک پر چلنا پڑتا لہٰذا اس سے آئے روز حادثات میں زخمی ہونے یا سرپر گرنے کی وجہ سے مرنے کی خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں جبکہ ٹریفک یعنی سڑک پر گاڑی یا موٹر سائیکل سوار کو دیکھیں تو وہ بھی قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہوتا ہے اور اس کے نتیجہ میں آئے روز سنگین نوعیت کے حادثات بھی جنم لیتے ہیں اور ٹریفک قانون کی خلاف ورز کرنے والے یا تو ٹریفک وارڈن کی منٹ سماجت کر کے یا ان کی مٹھی گرم کر کے چلے جاتے ہیں۔

لہٰذا ضرورت اس امر کی محسوس کی جارہی تھی کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے تجاوزات کا بھی خاتمہ بھی ہو اور پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی نہ ہو۔ اس سلسلے میں عملہ تہہ بازاری وقتاََ فوقتاََ کاروائی کرتا ہے مگر آج بھی لاہور سمیت بڑے بڑے شہر ناجائز تجاوازت کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں اسی طرح کی صورت سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک کی ہے۔ اب ایک خوش کن خبر آئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجہ میں ان کو چیک کیا جا سکے گا اس کے لیے قوانین میں ترامیم کا نیا بل پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق اشاروں پر کیمرے نصب کئے جائیں گے جو اعلیٰ معیار کے ہوں گے جن کی مدد سے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریفک وارڈن کی عدم موجودگی کے باوجود جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ ان کیمروں کے ذریعے اتاری گئیں تصاویر کی مدد سے متعلقہ گاڑی کے مالک کو جرمانے کی رسید اس کے ایڈریس پر پہنچا دی جائے گی اگر ملک کے ان شہروں میں جہاں ٹریفک کنڑول کرنا مشکل ہے وہاں ایسی صورت میں بہتری آجائے گی اگر ناجائز تجاوازت کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کیا جائے تواس سے بھی ٹریفک میں روانی آئے گی اور حادثات بھی کم ہوں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Behangam Tijawizat is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 August 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.