مری گلیات

دلکش نظارے سہولیات ناپید۔۔۔۔۔ مری اگست کے مہینے میں سیاحوں کو یہاں آنے کا موقع نہ مل سکا جس کے بدولت یہاں کی تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے اسے معاشی قتل اور انتقامی سیاست قرار دیا

ہفتہ 29 اگست 2015

Murree Galiyaat
سردار محمد زرداد:
مری گلیات حسن وادیاں دلکش نظارے سیاحوں کی توجہ کے مراکز بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر حکمرانوں کے رحم وکرم پر گا ڑیوں کی پارکنگ کے بغیر ادھورے دیکھائی دے رہے ہیں جیسے ان علاقوں کا کوئی والی وارث ہی نہیں یہاں آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولتیں دی جائیں جس طرح ان علاقوں کو اپنا گھر کہلواتے ہوئے میاں صاحبان یہاں آکر آرام اور ٹھنڈی ہواؤں میں پر فضا ء سانسیں لیتے ہوئے یہاں کے محل نما اپنے بنگلوں میں کچھ دنوں کیلئے مزے داری کی زندگی گزارتے ہوئے ذہنی سکون لیتے ہیں اسی طرح عوام الناس کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔


مری اگست کے مہینے میں سیاحوں کو یہاں آنے کا موقع نہ مل سکا جس کے بدولت یہاں کی تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے اسے معاشی قتل اور انتقامی سیاست قرار دیا اور سوچی سمجی سازش کہتے ہوئے منتخب نمائندوں سے بیزار ہوتے ہوئے راستے جدا کرنے کا تہیہ کر لیا بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حیلے بہانوں سے عوام واقف ہیں لیکن بے بس ہیں۔

(جاری ہے)


حکمرانوں کی نا اہلی متحلقہ محکمے انتظامیہ کی بے حسی۔

مری بانسرہ گلی جیگاگلی بائی پاس روڈ کروڑ روپے کی لاگت سے دو سال سے زیر تعمیر ہے اور غیر ضروری دیواروں اور کئی ایسی دیواریں جنہیں (ٹیپ) پلستر کرتے ہوئے (سرخی پوڈر) لگا کر فنڈ پورے کئے جا رہے ہیں اور مری آنے والوں کیلئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کا سہارا بائی پاس روڈ کا کام ا لتواء کا شکار حالیہ بارشوں کے دوران محکمہ ہائی وے مری کی ناقص کارکردگی نا اھلی سے برساتی پانی نے نالیوں اور پلیوں کے بند ہونے سے کئی جہگوں کی سڑک کو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں لاتے ہوئے متحلقہ محکمے کے کمشین خور مافیا اور ٹھکیدار کی چاندی ہو گئی (جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے ان کہنا بھی ٹھیک ہے کہ اگر ایک دفعہ کام معیاری کر دیا جائے تو پھر ٹھیکے باربار نہیں ملتے اور کمائی کے زرائع مہیا ہونے کے بجائے ختم ہو جاتے ہیں
سابق عہدادار پیپلز پارٹی سردار رجب اور حاجی لیاقت نے متحلقہ ادارے کی کارکردگی کو زیرو بتایا اور حکمرانوں سے انکوائری کا مطالبہ کیا تا کہ مال بنانے والوں کو لگام سی جا سکے اور فنڈ کا بے جا استعمال نہ ہو جی ٹی روڈ کی کارپٹنگ (ٹاقیاں ) ایسی لگاتے ہوئے اہم شاہراہ سے تبدیل پر ایسا غیر تسلی بخش کام ہوا جو بارش کے پانی کے ساتھ ہی بہتے ہوئے سڑک خراب ہو گئی۔

محکمہ ہائی وے سے تبدیل ہونے والے ایک سب انجنیئر وقار کو ایس ڈی او بنا کر ترقی دے دی گئی۔(الٹی گنگاہ بہہ رہی ہے ) کوئی پوچھنے والا نہیں (اندھی نگری چوپٹ راج ) والی مثال پر عمل ہو رہا ہے موجودہ حکمران عوام کے خون پینے چوسنے والوں کا ایسا ملا حظہ کریں کہ انکے بڑے پیٹ خالی ہو سکیں جو دیکھائی نہیں دیتے اور عبرت کا مقام بنیں۔
حکومت پنجاب کے حکم پر اسسٹنٹ کمیشنر مری طاہر فاروق کی نگرانی میں ڈسڑکٹ فوڈ انسپکڑ اورسینڑی انسپکڑشاہد حسین ڈی ایچ او مری ڈاکڑاظہر عباسی اور محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ مری کے ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کی کچن کا معائنہ کیا ناقص صفائی کے انتظامات پر متعدد ہوٹلوں کو جومانے کئے اے سی مری اور ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکڑ نے تمام ہوٹل مالکان کو وارنگ دی اور یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صفائی اور کھانوں کے میعار کا خاص خیال رکھتے ہوئے تیار کرنے کا کہاتاکہ کئی امراض سے بچا جا سکے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے شاندار الفاظ میں اخراج تحسین پیش کیا اور چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچانے پر شکر یہ ادا کیا۔


مری پتریاٹہ چیئر لفٹ کبیل کار کا گھنٹوں عارضی بند ہونے پر فوری نوٹس لیا گیا اور تحقیقات شروع ہو گئیں لیکن گلیات کی سیاحتی مقام ایوبیہ چیئر لفٹ جو کہ سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں لگی۔
وہ دور پٹھوار کے علاقوں ہزارہ سمیت کیلئے سنہری دور تھا اور ان سے عقیدت رکھنے والی عوام کے دلوں سے آج بھی انکے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔

ایوبیہ چیئر لفٹ کی حالت زار۔ سیاحت کاروبار ہی نہیں بلکہ صعنت کا درجہ رکھتے ہوئے دنیا بھر میں سیاحوں کو راغب رکھنے کیلئے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں
اور موقع کی مناسبت سے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس سلسلے میں ہر حکومت انتظامیہ انتہائی احساس ہوتی ہے اور کوئی بھی غلطی کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی جس کے برے اثرات سیاحت کاروبار پر پڑتے ہوں۔

ایوبیہ سیاحوں کا من پسند سیاحتی علاقہ ہے جہاں ہر سیاح پر فضاء مقامات اور سر سبز پہاڑی سلسلوں بینی بینی خوشبودار جڑی بوٹیوں کی خوشبوؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایوبیہ چیئر لفٹ پر بیٹھتے ہوئے سیر کرتے ہیں اور یہاں کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہوئے زر مبادلہ کے زرائع بھی ہیں اور ایوبیہ چیئر لفٹ کا سیاحتی سفر قدرت کے حسین نظاروں کو دیکھتے ہوئے شان کبیر یائی بلند و برتر کی یاد آوری کا زرائع بھی اور دین داری کا ثبب بھی ہے اور نجات کا زرئع پانے والوں کو زکراز کار کرتے ہوئے اللہ نے موقع سیر میسر کیا ہوا ہے ایوبیہ چیئر لفٹ جو سرکاری خزانے میں زر مبادلہ کے اضافے کا باعث بھی بنتی ہے اور خرابی چیئر لفٹ ایوبیہ معاشی خرابی سے کم نہیں یہاں کے عوام کے روزگار کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے ا ور متحلقہ محکمہ کی نااھلی ہے کے پی کے حکومت اور منتخب نمائندے اپنا قردار ادا کرتے ہوئے گلیات کے سیاحتی مقامات کی تعمیر وترقی میں دلچسبی لیں تا کہ یہاں آنے والوں کو بہتر سہولیات مل سکے اور سیاحت کو فروغ ملے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Murree Galiyaat is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 August 2015 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.