سندھ میں سیاسی دھمال کی پیشگوئی

وفاق میں سراقتدار مسلم لیگ ن کوسندھ کی حدتک مختصر سے عرصے میں دوسرا دھچکا برداشت کرنا پڑا ہے گزشتہ دنوں ممتازعلی بھٹو نے رفاقت کا رشتہ توڑاتھا اس سے قبل غوث علی شاہ اور لیاقت جتوئی ساتھ چھوڑ کرگئے تھے تینوں سندھ میں چیف منسٹر رہے ہیں اب مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانی شیر پرکامیاب اکلوتے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ داغ مفارقت دے گئے ہیں قبل ازیں ان کے بیٹے نے پی پی جوائن کی تھی الیکشن 2013ء میں ملسم لیگ ن کو صرف کراچی سے کامیابی مل تھی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016

Sindh Main Siasi Dhamal Ki Peshgoi
الطاف مجاہد :
وفاق میں سراقتدار مسلم لیگ ن کوسندھ کی حدتک مختصر سے عرصے میں دوسرا دھچکا برداشت کرنا پڑا ہے گزشتہ دنوں ممتازعلی بھٹو نے رفاقت کا رشتہ توڑاتھا اس سے قبل غوث علی شاہ اور لیاقت جتوئی ساتھ چھوڑ کرگئے تھے تینوں سندھ میں چیف منسٹر رہے ہیں اب مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانی شیر پرکامیاب اکلوتے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ داغ مفارقت دے گئے ہیں قبل ازیں ان کے بیٹے نے پی پی جوائن کی تھی الیکشن 2013ء میں ملسم لیگ ن کو صرف کراچی سے کامیابی مل تھی ہمایوں خا، عرفان مروت اور شفیع جاموٹ نے سندھ اسمبلی کے معرکے جیتے تھے بعد میں میاں نوازشریف نے اپنے اتحادیوں این پی پی کے مرتضیٰ جتوئی اور فنکشنل لیگ کے پیر صدرالدین راشدی کو وفاقی وزارتیں دیں لیکن حکیم بلوچ کو وزیر مملکت بنایا جس پروہ دلبرداشتہ تھے بعد میں انہیں یہ شکوہ بھی ہوا کہ انہیں وزارت میں اختیارات میسر نہیں سندھ ہے ارباب رحیم، شیرازی برادران ، جتوئی فیملی اپنے اپنے انتخابی نشان پر جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہوئی تھی لیکن اب سیاسی رومانس ختم ہو رہا ہے ٹھٹھہ میں پی پی کے امیدوارضلعی چیئر مین غلام قادر پلیجو اور وائس چیئرمین مقابلے شیرازی گروپ نے اپنے امیدواروں کو دستبردار کرایا تو پی پی کا پینل بلامقابلہ جیت گیا کراچی سے کشمور تک تمام اضلاع میں اس وقت ضلع چیئرمین پی پی کے ہیں حالانکہ 2005ء میں پی پی کی حمایت یافتہ ملک اسداور فریال تالپور جیتے تھے اس میں بھی فریال تالپور مساوی ووٹوں کے باعث ٹاس جیت کر اور ملک سکندر اپنے قبائلی پس منظر کے باعث اس منصب پر سرفراز ہوئے تھے اب سندھ کی سیاسی قیادت کو احساس ہورہا ہے کہ انہوں نے ن لیگ کا ساتھ دیکر سیاسی غلطی کی تھی آنے والے دنوں میں فنکشنل لیگ استعفیٰ دیکر پی پی میں شمولیت اختیار کرنیو الے امتیاز شیخ کی طرح مزیدکچھ افراد کی پی پی میں شمولیت متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ لیاقت جتوئی نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کیا ہے وہ الزام لگاتے ہیں کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کارروائی کرکے سخت احتساب کا عمل شروع کیا جائے انہوں نے موجود ہ وزیراعلیٰ پر کڑی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ مراد علی شاہ جب فنانس منسٹر تھے توانہوں نے ریکارڈ بے قاعدگیاں کی تھیں اس کی نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات ہوتو بہت سے انکشافات ہونگے اور اگر ایسا نہ ہوا وہ سیاست سے دستبردار ہوجائیں گے انہوں نے یہاں تک کیاکہ اگر سندھ کو بچانا ہے تو پھر گورنر راج کا نفاد ضروری ہے لیاقت جتوئی کاکہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بعد چور ڈاکو اور دہشتگرد اندرون صوبہ آگئے ہیں اس کے لئے رینجرزکوپورے صوبے کی حدتک اختیارات دیئے جائیں ایک طرف لیاقت جتوئی ہیں جو صوبے میں گورنر راج کے نفاد اور صوبہ بھر میں رینجرز کی تعیناتی کامطالبہ کررہے ہیں تو دوسری سمت وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ہیں جونیب پر نکتہ چینی ہیں اور ان کاکہنا ہے کہ نیب اپنی مرضی کا شکار نہ کرے یہ کام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کاہے بین السطور انہوں نے وفاق کومسیج دیا ہے اور اپنی تشویش بھی ظاہر کردی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب سندھ میں انتقامی کارروائیاں بندکرے اسی ہفتے مراد علی شاہ نے اپنی بینہ میں بھی توسیع کی تیسرے مرحلے میں PS127 ملیرسے ضمنی الیکشن میں کامیاب مرتضیٰ بلوچ اور آصف علی زرداری کی قریبی شخصیت قیوم سومروکو معاون خصوصی بنایا گیا ہے آئینی تقاضوں کے تحت وزیر اور مشیر موجود ہیں ان کی تعداد میں اضافہ ممکن نہیں اس لئے معاونین خصوصی مقرر کئے جارہے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Sindh Main Siasi Dhamal Ki Peshgoi is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 October 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.