لوڈشیڈنگ کیخلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری

جنوبی پنجاب میں کاروکاری اور غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میٹروبس منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں

بدھ 20 جولائی 2016

Load Shedding K Khilaf Awami Muzahiron Ka Silsila Jari
اظہرسلیم مجوکہ:
فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالستارایدھی کی یاد میں سول سوسائٹی کی طرف سے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جنوبی پنجاب کے بیشترشہروں میں ابھی جاری ہے۔ حکومت کی طرف سے عبدالستارایدھی کے حوالے سے تعلیمی نصاب میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کااقدام بھی لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے وطن واپس آنے پر اگرچہ اپوزیشن کی طرف سے شور شرابہ جاری ہے تاہم ٹی آر اوز پر اپوزیشن اور حکومت کے دوران ڈیڈلاک موجود ہے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے لئے سپریم کورٹ 27جولائی کی ڈیڈلائن دے چکی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سنبھالنے کی دعوددی ہے اور دھرنا سیاست کی بجائے تعاون کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک اور حکمت پرپابندی کی خبروں کے بعد طب یونانی اور ہومیو پیتھک سے وابستہ افرادف میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے۔ ان افراد نے حکومت سے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے عمران خان ایک بار پھر میڈیا میں شادی کی افواہوں کی زد میں ہیں۔ پاکپتن میں مانیکا فیملی میں ان کی شادیکی اطلاعات کے بعد پی ٹی آئی کے ترجمان نے اس شادی کی تردید کی ہے جبکہ عمران نے بھی مریم وٹوسے تیسری شادی کی اطلاعات کو افواہ قرارد یا ہے اور کہا ہے کہ جب شادی ہوگی تو ڈنکے کی چوٹ پر ہوگی۔

اپنے متنازعہ بیانات اور میڈیا کی خبروں میں ان رہنے والی ماڈل قندیل بلوش کو ملتان میں اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے غیرت کے نام پر اس قتل پر سخت احتجاج کیا ہے جبکہ آئی جی پولیس کی طرف سے بھی واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں کاروکاری اور غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات میں اضافے پر بھی انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج کیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع اور شہروں میں گرمی کی شدید لہر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرانفسارمرچلنے کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفرگڑھ ڈی جی خان اور ملتان میں واپڈا کا نظام بالکل ناکام نظرآتا ہے۔ وولٹیج کی کمی کی وجہ سے عوام کوخاصی پریشانی کاسامنا کرنا پڑاہے۔ جنوبی پنجاب کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ وزیراعظم اور پانی وبجلی کے وفاقی وزیراور سیکرٹری سے اصلاع احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب میں ڈویژن کی سطح پر معذورافراد کے لئے بحالی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام فیملی عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل اکیشن پلان کی طرح حکومت کو سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کشمیر پر بھی نیشنل ایکشن پلان بنانا چاہیے تاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت اور ان پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے کوئی واضح پالیسی تشکیل دی جائے۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت کو کشمیر کمیٹی کو بھی فعال کرنا چاہیے اور کشمیر کمیٹی کونیشنل ایکشن پلانے بنانے کیلئے سول سوسائٹی اور حکومتی اداروں کا تعاون حاصل کرنا چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کو بھی قراردادوں سے ہٹ کر عملی طور پر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے بیشتراضلاع میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام بھی کیاجارہا ہے۔

مختلف شہروں میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم غم سیاہ بھی منانے کا اعلان کیاگیا ہے۔ ملتان کے کڈنی سنٹر کا آؤٹ ڈور فعال کردیا گیا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ افتتاح 12اگست کو ہوگا۔ حکومت پنجاب کے جاری میگا پر اجیکٹ میٹروبس منصوبہ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے بھی متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ اگست میں میٹروبس منصوبہ کا افتتاح ہوجانا چاہیے۔ گورنرپنجاب نے بھی متعلقہ حکام کو منصوبے کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جاری حکومتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Load Shedding K Khilaf Awami Muzahiron Ka Silsila Jari is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 July 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.