گجرات۔۔نوابزادہ خاندان نے سب سے زیادہ 21 نشستیں حاصل کیں

ن) لیگ کی جانب سے ضلع کے متوقع امیدوار نوابزادہ طاہر الملک ہیں جوچوہدری برادران کے دور حکومت میں دو مرتبہ تحصیل ناظم رہے ہیں انہوں نے نواز اجنالہ کو 1600ووٹوں کی لیڈ سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ہے

جمعہ 6 نومبر 2015

Nawabzada Khandaan Ne Sab Se ziada 21 Seats Hasil Kar li
طفیل میر:
ضلع گجرات میں مجموعی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے اور نوابزادہ خاندان جنکا تعلق حکمران جماعت سے ہے نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔ (ن) لیگ کی جانب سے ضلع کے متوقع امیدوار نوابزادہ طاہر الملک ہیں جوچوہدری برادران کے دور حکومت میں دو مرتبہ تحصیل ناظم رہے ہیں انہوں نے نواز اجنالہ کو 1600ووٹوں کی لیڈ سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ہے۔

مجموعی طور پر 21نشستیں ڈسٹرکٹ کونسل سے حاصل کی گئی ہیں جبکہ باقی 9سیٹیوں پر(ق) لیگ کے چوہدری برادران کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اسی طرح میونسپل کمیٹی جلالپورجٹاں میں بھی نوابزادہ گروپ نے اکثریت حاصل کی جبکہ حلقہ این اے 105جہاں چوہدری برادران ، نوابزدہ خاندان ، پگانوالہ خاندان کی رہائش واقع ہے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں سے 8سیٹیں مسلم لیگ (ن) ، تین (ق) لیگ اور ایک سیٹ پی ٹی آئی نے حاصل کی تحریک انصاف کے کوا?ر ڈنیٹر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے اگرچہ محنت تو بہت کی مگر پنجاب بھر میں جو پارٹی کی پوزیشن رہی اْسکے اثرات گجرات پر بھی غالب رہے۔

گو انکا پہلا الیکشن تھا مگر انہوں نے تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے چوہدری برادران کی آبائی یونین کونسل کٹھالہ جہاں سے دو مرتبہ انکے بھائی دو جو مرتبہ ضلعی ناظم بھی رہے انکا امیدوار برْی طرح شکست کھا گیا جہاں سے تحریک انصاف کے چوہدری علیم اللہ وڑائچ کے بھائی چوہدری کلیم الدین وڑائچ نے کامیابی حاصل کی اسی طرح چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری مونس الٰہی کے صوبائی حلقہ 110میں اگر ٹاؤن کمیٹی کنجاہ کو بھی شامل کر لیا جائے تو وہاں سے اکثریتی سیٹیں (ق) لیگ لے گئی۔

اسی طرح لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کے قمرزمان کائرہ گروپ نے سب سے زیادہ 13سیٹیں ، تحریک انصاف کے نور شاہ گروپ نے 5اور(ن) لیگ نے 3سیٹیں حاصل کیں۔ڈنگہ میں مسلم لیگ (ن) ہی کے ایم پی اے میاں طارق اور ایم این اے جعفر اقبال کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ رہا جہاں دونوں کے 5,5امیدوار کامیاب ہو ئے تحریک انصاف ایکا دوکا ہی سیٹیں لے سکی جبکہ کھاریاں میں پاکستان تحریک انصاف نے 7اور تین نشستیں مسلم لیگ (ن) کے عابد رضا گروپ نے حاصل کیں تاہم انکے صوبائی حلقہ پی پی 114میں انکے امیدوار اکثریتی سیٹیں لے کر کامیاب ہو گئے سرائے عالمگیر میں (ن) لیگ کے پرانے ساتھی ملک حنیف نے آزاد حیثیت سے امیدوار کھڑے کیے تھے جن میں سے 7سیٹوں پر انکے ساتھی کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف چار سیٹیں لے سکی۔

یوں ایم این اے عابد رضا اپنی دو نوں میونسپل کمیٹیوں کھاریاں ، سرائے عالمگیر میں امیدوار کامیاب نہ ہونے سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم انکے مخالفین نے وہاں پر اکثریت حاصل کر لی ضلع کونسل میں (ن) لیگ کی سیٹیں زیاد ہ ہونے کیوجہ سے توقع ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل نوابزادہ طاہر الملک ہی بنیں گے۔ گجرات شہر کی میئر شپ کا فیصلہ ابھی نہیں کیاجاسکا لیکن میئر مسلم لیگ (ن) کا ہی ہوگا لالہ موسیٰ میں کائرہ گروپ کا چیئرمین منتخب ہو گا ، کھاریاں میں ناصر چھپر گروپ سے تحریک انصاف کا چیئرمین بنے گا اور سرائے عالمگیر میں ملک حنیف اعوان گروپ کا ہی چیئرمین بنے گا۔

الیکشن سے قبل ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق کی بہترین حکمت عملی کیوجہ سے پہلی مرتبہ پولنگ کے روز کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا اور مجموعی طور پر اسے تمام سیاسی سماجی حلقوں نے سراہاہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Nawabzada Khandaan Ne Sab Se ziada 21 Seats Hasil Kar li is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 November 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.