پاکستان میں بھارتی دہشت گردی۔۔۔۔اقوام متحدہ میں ثبوت پیش کر دئیے گئے

موجودہ صورتحال میں بھی بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی ریشہ دوانیوں کا سلسلہ ترک نہیں کیا اور اب اس کی توجہ کا مرکز بلوچستان کراچی اور قبائلی علاقے ہیں جہاں اس کے مقامی ایجنٹ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں

بدھ 14 اکتوبر 2015

Pakistan Main Baharti DehshaatGardi
نعیم خان:
پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ اداروں کے ہاتھ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔بھارت افغانستان کے راستے پاکستان اور پاکستانیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ یوں تو کوئی بھی بھارتی حکومت پاکستان کا وجود برداشت کرنے پر تیار نہیں ہوتی لیکن اس حوالے سے انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی حکومت دیگر تمام بھارتی حکومتوں سے 4کی بجائے 40ہاتھ آگے دکھائی دیتی ہے۔


موجودہ صورتحال میں بھی بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی ریشہ دوانیوں کا سلسلہ ترک نہیں کیا اور اب اس کی توجہ کا مرکز بلوچستان کراچی اور قبائلی علاقے ہیں جہاں اس کے مقامی ایجنٹ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)


اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ بھارت نہ صرف کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے اور اب تک ایک لاکھ کے قریب بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے بلکہ بلوچستان کراچی اور قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردی کی گھناوٴنی وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور پاکستان کے پاس بھارتی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد موجودہ ہیں جواقوام متحدہ کے سربراہ کو پیش کئے جائیں گے۔


پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کے نام سے فیصلہ کن معرکہ شروع کر رکھا ہے اس آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ ہو چکا ہے۔ پاکستان یہ جنگ صرف اپنا وجود بر قرار رکھنے کے لیے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے بھی لڑرہا ہے۔ بھارت کی پوری کوشش ہے کسی طرح آپریشن ضرب عضب سے پاکستانی مسلح افواج کی توجہ ہٹائی جائے تاکہ بھارتی ایجنٹوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا موقع مل سکے۔

اس صورتحال میں حکومت پاکستان نے ضروری اقدامات کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے حوالے کردئیے ہیں۔
بھارت نے پاکستان پر دہشت گردی کو پھیلانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے موقف اختیارکیا ہے۔کہ پاکستانی قوم دنیا کی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی ومالی قربانیاں پیش کرنے والی قوم ہے اوریہ بات دنیا کے دیگر ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں۔

اس قدر ایثار پیشہ اور امن سے محبت کرنے والی پاکستانی قوم پر دہشت گردوں کا معاون یا حمایتی ہونے کا الزام کوئی فاتر العقل ہی عائد کر سکتا ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا اس سے برا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر 6ہزار سے زائد گمنام اجتماعی قبور سامنے آچکی ہیں۔ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ رہتا ہے۔ لیکن بھارت کسی صورت مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کشمیر کا ذکر آتے ہی بھارت سیخ ہو جاتا ہے اور مذاکرات سے انکار کر دیتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Pakistan Main Baharti DehshaatGardi is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 October 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.