پٹھان کوٹ حملہ۔۔پاکستان کو کلین چٹ مل گئی

بھارت کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل شردکمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ثابت ہو کہ پاکستانی حکومت یا ایجنسی نے جیش محمد، مسعود اظہر یا ان کے ساتھ کی پٹھانکوٹ پر حملے میں مدد کی ہے

بدھ 15 جون 2016

Pathankot Hamla Pakistan Ko Clean Chit Mill Gaye
دسمبر 2015 کے آخر میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اچانک لاہور آن پہنچے تو یہ اس وقت کی بہت بڑی خبر تھی۔لوگ سوچ رہے تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترہونے والے ہیں ۔ دونون طرف کے عوام اور عمال بھی اس اچھی خبر سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ بھارت میں پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی خبر آگی۔ بھارتی میڈیا نے کسی تصدیق یا تحقیق کے بغیر ہی فوری طور پر یہ پراپیگنڈہ شروع کر دیا کہ ی پاکستان کی کارروائی ہے۔

شروع میں بھارتی حکام نے احتیاطاََ پاکستان کا نام لینے سے گریز کیا مگر بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا اپناکام کر گیا اور بھارتی حکام بھی واضح الفاظ میں اس حملے کو پاکستان کی کارستانی قرار دینے لگے۔ اس سے پہلے کہ کشیدگی بڑھتی، پاکستان نے بھارت کو اپنی طرف سے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بھارتی حکام کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن طریقے سے سہولت دی۔

(جاری ہے)

اسکے بعد پاکستانی حکام بھی بھارت گے تاکہ بھارتی حکام کی ہونے والے تحقیقات کا جائزہ لے سکیں مگر وہاں پر انہیں اس طرح سہولتیں نہیں دی گئی جیسے پاکستان نے بھارتی تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کی تھیں۔ پاکستانی میڈیا نے اس پر شور مچایا مگر وہ نقارخانے میں طوطی کی آواز ہی ثابت ہوا۔ گزشتہ دنوں بھارت کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل شردکمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ثابت ہو کہ پاکستانی حکومت یا ایجنسی نے جیش محمد، مسعود اظہر یا ان کے ساتھ کی پٹھانکوٹ پر حملے میں مدد کی ہے۔

این آئی اے نے بھارت میں تحقیقات مکمل کر لی ہے اور اب ہماری ٹیم پاکستان کے دورہ کے لیے پاکستانی حکومت کی اجازت کی منتظر ہے تاکہ ہماری تفتیش مکمل ہو سکے۔ہمیں امید ہے کہ پاکستان ہمیں اپنی سرزمین پر تفتیش کی اجازت دے دے گا۔ ڈی ایس پی پنجاب سلوندر سنگھ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے کردار پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا اور اسے کلین چٹ نہیں دے سکتے۔

سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے کہا کہ ضمنی چارج شیٹ کی ضرورت نہیں، ٹرائل شروع ہو چکا ہے مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔
پاکستانی مشیر خارج سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہمارے پہلے دن سے موقف ہے کہ پاکستان پٹھانکوٹ حملے میں ملوث نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موقف کی فتح ہوئی ہے ۔ دریں اثنا ترجمان کو کلین چٹ ملنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ این آئی اے کے سربراہ کا بیان پاکستانی موقف کی تصدیق ہے۔

پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے واقعہ پر فوری ایکشن پاکستان کے تعاون کا عکاس ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی سراغاساں ادارے کے سربراہ کا یہ بیان پاکستان کی بے گناہی کو ثابت کرنے کے علاوہ پٹھانکوٹ حملہ کے بارے میں پاکستان کے موقف کو درست ثابت کرتا ہے۔ بھارتی صحافی بلاوی گھوش نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے شروکمار کی پاکستان کے حوالے سے بات آن ریکارڈ ہے۔انہوں نے ایسا ہی کہا ہے ان کی بات کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان کی حکومت، ریاست یا ادارے کے پٹھانکوٹ دہشتگردی حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کو کلین چٹ دیدی گئی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Pathankot Hamla Pakistan Ko Clean Chit Mill Gaye is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 June 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.