پنجاب میں رینجرزکا خاموش آپریشن

پانڈایریازکووا گزار کروایا جائے گا۔۔۔۔۔ آخر کار پنجاب میں بھی رینجرز آہی گئے مگر ویسے نہیں جس طرح سندھ میں آئے تھے ۔ ویسے جنوبی پنجاب کے زیریں علاقوں ڈیرہ غازی خان راجن پور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کافی عرصہ پہلے سے شریک ہیں۔ چھوٹوگینگ کیخلاف فیصلہ کن آپریشن فوج نے ہی کیا تھا۔ اب خبریں گردش کررہی ہیں

پیر 3 اکتوبر 2016

Punjab Main Rangers Ka Khamosh Operation
خالد جاوید مشہدی :
آخر کار پنجاب میں بھی رینجرز آہی گئے مگر ویسے نہیں جس طرح سندھ میں آئے تھے ۔ ویسے جنوبی پنجاب کے زیریں علاقوں ڈیرہ غازی خان راجن پور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کافی عرصہ پہلے سے شریک ہیں۔ چھوٹوگینگ کیخلاف فیصلہ کن آپریشن فوج نے ہی کیا تھا۔ اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ سکیورٹی ادارے پولیس کے اختیارات مانگ رہے ہیں تاکہ تفتیش اور چالان پیش کرنے کے عمل میں پولیس کی نااہلی سے ہونیوالے نقصان سے بچا سکے ۔

پنجاب حکومت سکیورٹی اداروں کو اتنی نچلی مگراہم سطح پر شامل کرنے میں تذبذب کاشکار ہے۔ اس کیساتھ ہی یہ بھی ہے کہ گوملک بھر میں جاری ” کومبنگ آپریشن “ پنجاب میں بھی جاری ہے اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں ایک خاموش کارروائی جاری ہے جس میں جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد پکڑے جارہے ہیں مگر رینجرز کی آمد کے بعد اطلاعات کے مطابق زیریں پنجاب کے ان علاقوں میں ، جونوگوایریاز“ شمار کئے جاتے ہیں ، ایک زیادہ مئوثر آپریشن شروع ہونے والا ہے جس کیلئے ان علاقوں میں روپوش دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی فہرستیں رینجرز کے سپرد کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی کان مظفر گڑھ اور راجن پور کے اضلاع سمیت متعدد شہروں میں ایک نئی اور زیادہ مئوثر کارروائی کسی بھی وقت متوقع ہے۔
یہ اطلاعات بہت پرانی ہیں کہ ان نوگوایریاز میں جرائم پیشہ افراد نے دریائے سندھ کے کچے اور پہاڑی علاقوں میں ٹھکانے بنارکھے ہیں اور قتاََ اغواء برائے تاوان سمیت مختلف وارداتیں کرنے میں ملوث ہیں اس آڑ میں دہشت گرد بھی ان علاقوں میں مقیم ہیں۔

پنجاب مین رینجرز کیا آمد کی خبر نے بے لگان الیکٹرانک میڈیا میں ہلچل مچادی ۔ خبریں آنے لگیں کہ فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر سینکڑوں جرائم پیشہ افراد نے پناہ لے رکھی ہے اور رینجرز کے ذریعے انکی گرفتاری عمل میں آنیوالی ہے۔ پنجاب حکومت نے رینجرز طلب کرنے کے حوالے سے کافی مزاحمت کی مگرآخر کار انہیں اس حوالے سے ہتھیار ڈالنے پڑے ۔

پنجاب حکومت نے پولیس کا مورال اپ کرنے کیلئے انکی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا ہے اور کانسٹیبل کاگریڈ 5سے 7 ہیڈ کا نسٹیبل کا 7سے 9 ادارے ایس آئی کا 9سے 11 کردیا گیا ہے ۔ مختلف الاؤنسزوغیرہ کیساتھ پولیس کی تنخواہیں اب معقول حد تک بڑھ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ دنیا میں جہاں بھی جائیں وہاں کی پولیس کو دیکھ کرآتے ہی نئی فورس تشکیل دینے کا حکم جاری کردیتے ہیں، حالانکہ ایک کوئیک رسپانس فورس“ کے علاوہ کسی خصوصی فورس کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے ۔

اس کے بعد مسلسل اور بتدریج عمل کے ذریعے عمومی پولیس کو جدیدترین تربیت یافتہ فورس میں ڈھال لیا جائے مگر کہیں ایلیٹ کہیں ڈولفن اور نہ جانے کیا کیا فورس بنالی گئی ہے ۔
پنجاب میں کم پیش ہر سال مخصوص علاقوں میں سیلاب آتا ہے اور اپنے ساتھ مشکلات اور تباہی لاتا ہے ۔ مگران علاقوں میں مقیم لوگ پھر بھی نقل مکانی کا نہیں سوچتے ۔ چونکہ یہ دریاکی خشک ہوگئی گزرگاہوں میں مقیم ہیں اس لئے جب سیلاب سے دریاکاپاٹ چوڑا ہوگا تو یہ لوگ پانی میں گھر جاتے ہیں۔

یہ کچے کا علاقہ چھوڑاہی اس لئے جاتا ہے کہ سیلابی پانی کو گزرنے کا راستہ ملے ۔ بااثر افراد ریا کے آس پاس انفرادی بند تعمیر کرکے دریائی پانی کا رخ موڑدیتے ہیں تاکہ پانڈعلاقوں میں ا ن کی غیرقانونی کاشتہ فصلیں محفوظ رہ سکیں۔ اب سننے میں آیا ہے کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے ایک بڑا آپریشن شروع کرنے والی ہے جس میں دریائی گزرگاہوں سے تجاوزات ہٹادی جائیں گی ۔ 2010 ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی سیلاب سے تباہی کی ایک وجہ انہی عارضی بندوں کو قرار دیاگیا۔ اب دعا کرنی چاہئے کہ یہ کارروائی صرف اعلان تک ہی محدود نہ رہے۔ اس سے سیلاب کی شدت میں کافی کمی ہوگی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Punjab Main Rangers Ka Khamosh Operation is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 October 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.