آصف زرداری کی پار لیمنٹ میں واپسی اور کراچی کے مسائل

پاکستان میں اس وقت سیاسی گہما گہمی پائی جاتی ہے سیاسی مذہبی جماعتیں بڑے بڑے جلسوں کا اہتمام کر رہی ہیں جس ہر جماعت آنے والے 2018کے عام انتخابات میں خود کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے کے لئے غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے کے جھوٹے وعدے کر رہی ہیں۔ پاکستان کی 96سالہ تاریخ صرف عوامی مسائل کو حل کرنے کہ وعدوں سے بھری پڑی ہے

بدھ 11 جنوری 2017

Asif Zardari Ki Parliament Main Wapsi
پاکستان میں اس وقت سیاسی گہما گہمی پائی جاتی ہے سیاسی مذہبی جماعتیں بڑے بڑے جلسوں کا اہتمام کر رہی ہیں جس ہر جماعت آنے والے 2018کے عام انتخابات میں خود کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے کے لئے غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے کے جھوٹے وعدے کر رہی ہیں۔ پاکستان کی 96سالہ تاریخ صرف عوامی مسائل کو حل کرنے کہ وعدوں سے بھری پڑی ہے اقتدار کی کرسی میں ایسی چمک ہے کہ جو بھی حکمران اس کرسی پر براجمان ہوتا ہے وہ اگلے پانچ سال تک عوامی مسائل سے بے فکرہوجاتا ہے۔

اپنے اقتدار کے اختتام پر ہی ایسے غریب عوام اور اس کے مسائل نظر آتے ہیں پاکستان کا میگا سٹی شہر کراچی اس وقت بے پناہ مسائل کا شکار ہے جس پر صوبائی اور وفاقی حکومتیں ہمیشہ سے خاموش رہی ہیں۔ اس شہر میں امن کے قیام پر تو ہر جماعت سیاسی مفاد کی خاطر متفق نظر آتی ہے مگر اس شہر کے مسائل پر آج تک کوئی بھی جماعت متفق نہیں ہوئی پیپلز پارٹی جس کہ پاس گذشتہ نو سال سے اس شہر کا اقتدار موجود رہا ہے اور جس کی پاس 2008 سے 2013 پانچ سال وفاقی حکومت بھی رہی ہے مگر وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی قیادت اقتدار کے اختتام سے ہی پاکستان سے زیادہ تر باہر رہی ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل غفلت کا شکار رہے ہیں۔ کراچی شہر جو کہ پاکستان کا اہم ترین شہر ہے جس کے بے پناہ مسائل ہیں آج بھی پیپلز پارٹی ان مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ ان مسائل کو شاید پیپلز پارٹی 2018 کہ عام انتخابات میں کیش کرنا چاہتی ہے بلد یاتی انتخابات کو ایک سال سے زائد ہونے کو ہے مگر اس وقت تک مئیر کراچی سمیت تما م بلدیاتی نمائندے بے اختیار ہیں جس کی وجہ سے کراچی شہر مسائل کی زد میں ہے ۔

جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر صاف پانی کی فراہمی ترقیاتی منصوبوں کی ناقص تکمیل ان جیسے بہت سے مسائل ہیں جن کو حل کرنا بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے جن کے ہاتھوں کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے باندھ رکھا ہے جس کی وجہ سے کراچی مسائل کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان جو اس وقت اپنی ساکھ کو بچانے اور اس کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے جو کراچی کے عوام میں اپنی مقبولیت کو قائم رکھنا چاہتی ہے ۔

جس کے لئے ان کو کراچی کے بنیادی مسائل پر بھر پور توجہ دینے کے لئے ان کے پاس اختیارات کا ہونا بہت ضروری ہے کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لئے اربوں روپے کی خریدی گئی۔ مشینری سالوں سے کچرے کا ڈھیر بن رہی ہیں ان کا استعمال نہ کر کے سندھ حکومت قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے ان مشینری پر کروڑو ں روپے کا کمیشن کھایا گیا ہے مگر اس مشینری کو آج تک کراچی شہر کی ترقیاتی کاموں کے لئے استعمال نہیں کیا گیا ۔

بلکہ وسائل موجود ہونے کے با وجودہ اس شہر کے کچرے کو صاف کرنے کے لئے باہر کی کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جس پر لاکھوں روپے کا کمیشن بنایا گیا ہے۔ وزیر بلدیات شہر کے مسائل سے واقف ہونے کے با وجود بھی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے سے بے خبر ہیں وہ مسائل کو نا خود حل کرنا چاہتے ہیں اور ناہی مئیر کراچی کو ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اختیارات دینا چاہتے ہیں۔

اس وقت کراچی کے بہت سے علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جو پانی ان کو سخت محنت کے بعد نصیب بھی ہوتا ہے تو وہ پانی پینے کے لئے مضر صحت ہوتا ہے جس سے خاص کر بچوں میں بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔ جگہ جگہ سیوریج کے مسائل موجود ہیں جن سے بے پناہ بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن سے سندھ سرکار بے خبر نظر آتی ہے آصف زرداری اپنے صاحبزادے کے ساتھ پارلیمنٹ میں جانے کو تیار ہیں۔

پیپلز پارٹی گذشتہ چارسال سے پارلیمنٹ میں اکثریت کے ساتھ موجود ہے مگر آج تک پیپلز پارٹی نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے آواز نہیں اٹھائی پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کے کارنامے کے علاوہ اور کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا اس وقت کراچی مسائل کی زد میں ہے۔ اس وقت سابق صد ر آصف زرداری ایک بار پھر پارلیمنٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں ایسے میں ان کی جانب سے کراچی کے مسائل کو نظر انداز کرنا ان کے لئے منا سب نہیں ہو گا ۔

سا بق صدر کراچی کے مسائل پر نظر ثانی فرمائیں اگر وہ سندھ دھرتی کہ بیٹے ہیں تو سندھ اور کراچی کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے آصف زرداری فوری طور پر بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات کے ساتھ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کا موقع فراہم کریں تاکہ اس مسائل زادہ شہر کو خوبصور ت اور خوشحال بنایا جاسکے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Asif Zardari Ki Parliament Main Wapsi is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 January 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.