ناراض ساتھیوں کو منانے کی کوششیں

پیپلزپارٹی ملتان میں طاقت کا بڑا مظاہرہ کرپائے گی

پیر 13 فروری 2017

Ranaz Sathion Ko Mananay Ki Koshishain
خالد جاوید مشہدی :
پیپلزپارٹی ملتان میں 10مارچ کو طاقت کا بڑا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ جس کی قیادت بلاول بھٹو کرینگے ۔ اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ۔ یوسف رضا گیلانی ، عبدالقادر گیلانی ‘ علی حیدر گیلانی ، علی موسیٰ گیلانی‘ سید احمد محمود ‘ خواجہ رضوان ‘ سلیم راجہ ‘ راؤ ساجد اور دیگر کافی متحرک ہیں ، ناراض لوگوں کو منایا جارہا ہے ۔

ملتان ضلع کی تنظیم سازی بھی ابھی باقی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے ملتان مظفر گڑھ کے عہدیداروں کا اعلان بھی مئوخرکردیا گیا تاکہ تمام اُمیدوار جوش وخروش سے حصہ لیں۔ سناہے ملک غلام عباس راں اور حسن راں کو منا لیاگیا ہے ۔ ان کے جانے سے شاہ محمود قریشی کو دھچکا لگے کا کیونکہ یہ شاہ محمود کے دیرینہ ساتھی ہیں ۔

(جاری ہے)

بہاولپور سے فاروق اعظم کو بھی پارٹی میں واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں ۔

منصوبہ یہ ہے کہ 10مارچ کو بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر ان کی واپسی کا اعلان کیا جائے ۔ ملتان شہر کو پارٹی پرچموں اور بینروں سے اس طرح ” بھر “ دیئے جانے کا پروگرام ہے کہ دیکھتے ہی احساس ہو کر یہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے ۔ مسلم لیگ ن بھی عدالتی کارروائیوں کا دباؤ کم کرنے کے طاقت کے مظاہرے کر رہی ہے ۔
ملتان ورکرزکنونشن زیادہ کامیاب نہ ہوسکا۔

بلال بٹ اور شیخ اطہر ممتاز کی نواز شریف زندہ بادریلی بھی اپنا اثر جمانے میں کامیابی حاصل نہ کرپائی ۔ این اے 149 ملتان آئندہ الیکشن میں بھی وجہ نزاع بنتا نظر آرہا ہے ۔شیخ طارق رشید اپنے تین مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے پکے اُمیدوار ہیں ۔ کہاجاتا ہے کہ گورنر رفیق رجوانہ کے صاحبزادے آصف رجوانہ بھی اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کی تیاری کررہے ہیں ۔

قبل ازیں جاوید ہاشمی بھی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ ہر صورت میں یہاں سے کھڑے ہونگے ۔
آخر کار پنجاب حکومت کو لودھراں ‘ خانیوال روڈ کی تعمیر کاخیال آہی گیا ۔ ان تحریروں میں بارہاحکومت کو متوجہ کیا گیا کہ گزشتہ چار پانچ سال سے ٹوٹ پھوٹ سے دوچار اس سڑک کو تعمیر کیا جائے ۔ لودھراں سے خانیوال تک کاسفر انجر پنجر ہلادیتا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کا نجونے خوشخبری دی ہے ۔ اس حلقہ سے منتخب جہانگرترین آئے روز طعنے دے رہے تھے کہ وزیراعظم علاقے کے لوگوں سے ناراض ہیں کہ چونکہ ان کے اُمیدوار کوووٹ نہیں دیئے گئے اسلئے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ لودھراں ملتا روڈ جواین 5کہلاتی ہے اس کی تعمیرو مرمت بھی اسی سال شروع ہورہی ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Ranaz Sathion Ko Mananay Ki Koshishain is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 February 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.