خوشگوار زندگی گزارنے کے سائنسی اصول

ازدواجی زندگی کوخوشگوار رکھنے کے لئے بہت سی عمومی باتیں توآپ کومعلوم ہوں گی لیکن ماہرین کہناہے کہ خوشیوں کوتاعمر قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ۔۔۔

منگل 22 دسمبر 2015

Khushgawar Zindagi Guzarnay Kay Sciency Asool
ازدواجی زندگی کوخوشگوار رکھنے کے لئے بہت سی عمومی باتیں توآپ کومعلوم ہوں گی لیکن ماہرین کہناہے کہ خوشیوں کوتاعمر قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کچھ ایسے اصولوں کاخیال رکھاجائے جن کے بغیر اس تعلق میں مسرت کاحصول ممکن نہیں۔ماہرین انہیں خوشگوار ازدواجی زندگی کے سائنسی اصول بھی قرار دیتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اخراجات کایکساں رویہ تعلق کولڑائی جھگڑے سے پاک رکھنے میں بنیادی کرداراداکرتاہے۔

وہ جوڑے جن کااخراجات کارویہ ایک جیساہوتاہے ان کے درمیان تکراراور جھگڑے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اگر آپ دل کھول کرخرچ کرنے والے ہیں لیکن شریک حیات کنجوس ہیں تواس صوت میں اختلاف پیداہونایقینی بات ہے۔ اس کے برعکس رویہ ہونے سے بھی مسائل پیداہونگے۔

(جاری ہے)

شریک حیات کیلئے صرف آپ کے دل میں اچھے جذبات ہونا ضروری نہیں بلکہ آپ کے عمل اور آپ کی گفتگو سے بھی اس کااظہار ہوناچاہئے۔

اپنی ملکیتی اشیاء اور اسباب کومحض میری شے کہہ کرمت پکاریں بلکہ ان کے لئے ہماراگھرہماری گھر، ہماری گاڑی یاہماراٹی وی جیسے الفاظ استعمال کریں۔ زندگی کی دیگر ضروریات اورآسائشوں کے ساتھ فطری ضروریات کابروقت اور مناسب طور پر پورا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ دنیاکے جھمیلوں میں گم ہوکراس پہلو کونظر انداز نہ کریں۔ازدواجی معاملات کے ماہرین کہتے ہیں کہ جن میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑاہوتاہے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ بحث مباحثہ جاری رکھنے سے گھبرانانہیں چاہئے کیونکہ جذبات کو دبانے سے اور خاموش رہنے سے آپ کے درمیان فاصلہ اور تلخی مزیدبڑھے گی۔

سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اختلافی پہلوؤں پرصبروتحمل کے ساتھ جتنی ممکن ہوسکے بات کریں۔ جن جوڑوں کے درمیان حقیقی اور سچی محبت پائی جاتی ہے وہ ناصرف ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزرارتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کاخیال رکھتے ہیں اور اپنے باہمی تعلق کی بقاکیلئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔اگرچہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے سے کچھ بوریت کااحساس بھی پیداہوسکتا ہے لیکن ماہرین کے نزدیک اس کاآسان حل یہ ہے کہ زندگی میں کوئی نہ کوئی تبدیلی لاتے رہیں۔ روزمرہ مصروفیات سے وقت نکال کرسیروتفریح کیلئے باہرجانااور کبھی کبھارکوئی خوبصورت تحفہ لانا بھی تعلق کوتروتازہ اور خوشگوار رکھتاہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Khushgawar Zindagi Guzarnay Kay Sciency Asool is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 December 2015 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.