آمدہ قومی بجٹ

عوامی امنگوں کا ترجمان یاالفاظ کاگورکھ دھندہ

جمعہ 27 مئی 2016

Aamda Qomi Budget
ایس بی ایس:
رمضان کی آمد کیساتھ ہی بجٹ کی آمدنے جہاں بجٹ سے کئی امیددیں بھی وابستہ کررکھی ہیں۔ سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے خیال کیاجارہاہے کہ شاید اس بار حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دے۔ عوام اُمید کررہے ہیں کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ فکس آمدنی میں بھی اضافے کا اعلان کیاجائے گا۔ سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں لیکن ان کی پونینز نے متوقع اضافہ نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی پلاننگ بھی کررکھی ہے۔

عام شہری بھی دعا کررہے ہیں کہ ٹیکسوں میں اضافہ نہ کیاجائے کیونکہ عملی طور پرتو عام شہری اگر سانس بھی لے رہا ہے تو اس کی پوری قیمت ادا کررہاہے۔ اراکین پارلیمنٹ نے توبجٹ سے قبل ہی اپنی تنخواہوں میں تین گنا اور مراعات میں کئی گنا اضافہ کی قرار داد منظورکرلی ہے لیکن عام پاکستانی کے لئے کیا کریں گے؟ اس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ سے قبل صورتحال یہ ہے کہ کسان اسمبلی کے سامنے آلوؤں کو آگ لگاچکے ہیں۔

اناج پر اخراجات اس قدربڑھ چکے ہیں کہ اکثر کسان کھڑی فصل پر ہی ہل چلانے پر مجبور ہوگئے کہ اسے بیچنے کی صورت میں مزید نقصان برداشت کرنا ہوگا۔ صرف پنجاب میں گزشتہ سولہ ماہ کے دوران 12156 جلسے دھرنے مظاہرے اور شاہراہوں کی مشکلات کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح سرکار نے گزشتہ برس جس ترقیاتی بجٹ کااعلان کیا تھا اس میں سے لگ بھگ نصف سرے سے خرچ ہی نہیں کیاگیا۔

یہ رقم خزانے کو پیاری ہوگئی۔ سرکار یہ الزام بھی لگتارہاکہ گزشتہ بجٹ میں محض کی گئی رقم بعد میں ٹرانسفر کرکے چند مخصوص پراجیکٹس پر لگانی شروع کردی گئی۔ اس سال ہمیں ڈاکٹر،نرس ، اساتذہ، سرکاری ملازمین سے لے کرکسانوں تک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد احتجاج کرتے نظرآئے۔ ایک طرف بے روزگاری میں انتہائی حدتک اضافہ ہوچکاہے تو دوسری طرف عام پاکستانی کی ماہانہ آمدن رائج ٹیکس اور قیمتوں کی نسبت کئی گنا کم ہے ۔

بدقسمتی سے یہاں بجٹ خسارہ ہی ہوش اڑا دیتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ خسارہ ان اعدادوشمار سے بھی کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ عام شہراُمید کرتے ہیں کہ حکومت ٹیکس ریشو کم کردے گی لیکن ذرائع کاکہنا ہے کہ بظاہر اُمراء کاسہارالے کر عام پاکستانی پر مزید دباؤ ڈال دیاجائے گا۔ عام شہری مسائل کا حل چاہتا ہے ۔ بجٹ کی آمد کے ساتھ ہی اس کی خواہشات بھی بڑھ جاتی ہیں۔

دوسری طرف بجٹ سے دوہفتے قبل ہی حکومت نے اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی میں اضافہ کردیا تھا۔ اب اگر بجٹ میں ان کی قیمتوں میں اتنی ہی کمی کی گئی تو عوام کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہ ہوگا۔ حکومت سے اُمید اس لئے بھی بڑھ گئی ہے کہ حالیہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں حکمران اپنے جلسوں میں عوام کوریلیف دینے کے اعلانات کررہے ہیں۔ متعدد نئے منصوبوں کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔ اس پس منظر میں کہاجاتا ہے کہ شاید بجٹ میں بھی اسی طرح ریلیف ملے لیکن دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ بجٹ الفاظ کے گورکھ دھندے سے زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہوگا۔ یہ بجٹ حکمرانوں کے جلسوں اور وعدوں سے قبل تیار کرلیا گیا تھا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Aamda Qomi Budget is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 May 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.