بابا گورو نانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات شروع

ان تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں ۔بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے ہوا جس میں ہزاروں سکھ یاتری شریک ہوئے۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی

بدھ 25 نومبر 2015

Baba Guru Nanak K 547 Janam Din Ki Taqrebat
بابا گورونانک کے 547 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع ہیں جو 25 نومبر تک جاری رہیں گی۔
ان تقریبات کے دوران نگر کیرتن کا مرکزی جلوس 25 نومبر کو نکالا جا ئے گا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔


ان تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں ۔بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے ہوا جس میں ہزاروں سکھ یاتری شریک ہوئے۔
اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔سکھ یاتریوں نے بابا گورو نانک کے پرکاش استھان پر متھا ٹیکی اور ارداس سیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)


ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے گورودوارہ جنم استھان میں پی ٹی سی ایل، محکمہ صحت، سمیت دیگر اداروں کے کیمپ لگائے گئے ہیں۔
سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے خصوصی بسوں کے ذریعے فاروق آباد جائیں گے جہاں سے وہ شام کو واپس گورودوارہ جنم استھان آ جائیں گے۔جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے قیام و طعام اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔


گوردوارہ جنم استھان ننکانہ کے ہیڈ گرنتھی گیانی جنم سنگھ نے کہا ہے کہ بابا گورونانک نے ہمیشہ امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا درس دیا۔
بابا گورونانک نہ صرف سکھ مذہب بلکہ دیگر تمام مذاہب کے پیروکاروں کے نزدیک قابل احترام ہستی سمجھے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردوراہ جنم استھان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک 15 اپریل 1469 کو ننکانہ میں پیدا اور 22 ستمبر 1539 کو کرتار پور ضلع نارووال میں اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے۔
اس دوران انہوں نے ساری زندگی اللہ کی بندگی اس کے بندوں سے پیار اور بین المذاہب کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک نے انسانوں کو دوسرے انسانوں کو برداشت کرنے اور اور ان سے مساوی سلوک کرنے کا کہا یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ ساری زندگی رباب بجانے والا شخص بھائی دولتا مسلمان تھا۔


بابا گورورنانک ہمیشہ غریبوں کے کام آنے والے انسان تھے جن کا غریبوں کی اپنی جیب سے مدد کرنا مشغلہ تھا جس کی وجہ سے ہی ننکانہ صاحب کے ایک بہت بڑے زمیندار رائے بلار بھٹی نے انہیں 750 مربع زمین تحفہ میں دے دی تھی۔
گیانی جنم سنگھ نے کہا کہ بابا گورونانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات میں مختلف ملکوں اور اندورن ملک سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے ننکانہ صاحب کی پوری سکھ سنگت تیار ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Baba Guru Nanak K 547 Janam Din Ki Taqrebat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 November 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.