گھریلو سطح پر سبزیوں میں خود کفالت

مٹر، ٹماٹر، لہسن گوبھی اور پالک جیسی سبزیوں کیلئے ستمبر موزوں مہینہ ہے باغبانی ماہانہ اخراجات میں مناسب بچت کاذریعہ

پیر 25 جولائی 2016

Gharelu Satah Par Sabzion Main Khud Kafalat
خرم اعزاز:
کچن گارڈن آج کھاتے پیتے اور چھوٹے بڑے تمام گھروں کی ضرورت ہے۔ کچن گارڈن یاگھریلو باغبانی ایک صحت مند مشغلے کے ساتھ ساتھ منافع بخش کاروبار بھی ہے، لفظ باغیچہ کانوں میں پڑھتے ہی وسیع وعریض میدان یا باغ کا تصور ذہن میں ابھرنے لگتا لیکن کچن گارڈن کا آغاز اپنے چھوٹے سے چھوٹے آشیانے میں بھی کیاجاسکتا ہے۔

گھروں میں کدوکی بیل اس کے علاوہ پھول گوبھی پالک پودینہ اور دیگر ایسی چھوٹی چھوٹی اور کم جگہ گھیرنے والی سبزیاں باآسانی لگائی جاسکتی ہیں گھروں میں سبزیاں اگانے سے ناصرف گھر کے اخراجات میں کمی آتی ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ گھروں میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے کیمیکل اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ گھروں میں سبزیاں اب سوال یہ پیداہوتا ہے گھروں میں سبزیاں اگائی کیسے جائیں؟ تو اس کاجواب نہایت ہی آسان ہے گھروں میں کاشت کاری کے لئے وسیع وعریض اراضی کی ضرورت نہیں گھریلو باغبانی کے لئے ضرورت ہے شوق اور تھوڑی سی توجہ کی ، اگر گھر میں لان ہے تو بہت خوب اور اگر نہیں تو بھی کچن گارڈننگ کی جاسکتی ہے، بس اپنے گھر میں موجود چند خالی گملے پاسٹک کی بوتلیں لکڑی یاپلاسٹک کے کریٹ لیں اور ان میں کم جگہ گھیرنے والی سبزیاں اگائیں۔

اس کے علاوہ گھر کی کیاریوں پرانے برتنوں اور پرانے ٹائروں میں بھی سبزیاں کاشت کی جاسکتی ہیں ستمبر کامہینہ موسم کی سبزیاں کاشت کامہینہ ہے۔ اس مہینے میں مٹر‘ پیاز‘ لہسن، پالک میتھی‘ پھول گوبھی‘ مولی‘ ٹماٹر‘ دھنیا‘ پودینہ وغیرہ اگائی جاسکتی ہیں۔ سبزیاں کاشت کرنے سے پہلے بھل (نہری مٹی) اور قدرتی کھادملاکر مکسچر تیار کیاجاتا ہے اس کے لئے تین حصہ مٹی اور ایک حصہ قدرتی کھادملائیں مٹی عام طور پر بھل ہی استعمال کی جانی چاہیے۔

مٹی کو مزید طاقت وربنانے کے لئے کیمیکل کااستعمال کرنے کی بجائے قدرتی کھاد کااستعمال کرنا چاہیے جبکہ چائے کی پتی یا بچاکھچا کھانا بھی ان پودوں کے لئے کھاد کا کام دیتے ہیں گھرمیں موجود خشک دنیا ایک دو گملوں میں چٹکی چٹکی بکھیردیں اور اس کے اوپر بہت ہی ہلکی سے مٹی کی تہہ بکھیردیں کسی شاوع سے پانی دیں، بازار سے پودینہ کی جڑیں مل جاتی ہیں ایک دوگملوں یاپلاسٹک کی بوتلوں میں وہ لگالیں ایک آدھ گملے میں لہسن کے جوئے بیج دیں اگر ہوسکے تو کسی گملے یا خالی بوتل میں لیمن گراس بھی لگائیں۔

آپ کا چھوٹا سا کچن گارڈن تیار ہے۔ پودے لگاناایک ایسالائحہ عمل ہے جو آپ کود ل کی خوشیوں سے بھردیتا ہے اوریہ مصروفیت ڈپریشن کو آپ کے قریب بھی نہیں پھنکنے دیتی۔ جبکہ گملوں پلاسٹک کی بوتلوں میں لگی مختلف اقسام کی بیلیں گھریلو سجاوٹ میں بھی اہم کردار اداکرتی ہیں۔ یہ ننھے پودے گھر کے صحن میں بھی رکھے جاسکتے ہیں اور اگر گھر میں صحن نہ ہوتو چھت پررکھ لیں اس کے علاوہ گھر کئی بالکونی میں لگی ہری بھری سبزیاں بھی آنکھوں کو تروتازہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Gharelu Satah Par Sabzion Main Khud Kafalat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 July 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.