گلیات کے سیاسی مقامات کیلئے اقدامات

حکومت دکانوں اور پرائیوٹ اراضی کا خوبصورت فرنٹ اپنے خرچے بنارہی ہے

منگل 23 اگست 2016

Guliat K Siasi Muqamat K Liay Iqdamaat
سردار محمد زرداد :
حکومت خیربختونخواہ کے گلیات میں ہائیڈرولنگ منصوبے کے ثمرات سامنے آناشروع ہو چکے ہیں۔ کوہالہ کے قریب بکوٹ صابری آبشار کے قریب مقامی آبادی کادیرینہ مطالبہ سینکڑوں گھروں کو بغیر لوڈ شیڈنگ (ٹربائن سسٹم ) اپن بجلی سے بجلی کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے۔ حلقہ پی کے 48 سے منتخب ایم پی اسے چیئرمین ممبر لوکل گورنمنٹ سردار ادریس جو حلقہ کے عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ کمربستہ رہتے ہیں۔

کے پی کے حکومت سے کئی میگا پراجیکٹس منظور کرواچکے ہیں۔ اب گلیات باڑیاں نتھیا گلی جیسے روڈ منصوبے کی کشادگی اور بازاروں کی خوبصورتی (فیس بیوٹی) حکومت خیبر پختونخواہ کا شاندار ہے جو پرائیوٹ لینڈ اوردکانوں کا فرنٹ اپنے خرچے سے خوبصورت بنار ہی ہے ان منصوبے کوبنوانے میں سردار ادریس کااہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت پہلی مرتبہ گلیات کے سیاسی مقامات کو مزید پرکشش بنانے پر توجہ صرف کر رہی ہے جس سے گلیات خوبصورت اپروچ رکھنے والے سیاحتی مقامات کی طرح دکھائی دینا شروع ہوگئی ہیں۔

پنجاب باڑیاں سنگم پر سوار گلی اور خیرہ گلی کے درمیان بکنگ پوائنٹ پرواش رومز، ٹک شاپ اور گاڑیاں پارک کرنے کیلئے جگہ بھی مختص کی گئی ہے۔ گلیات کے خوبصورت پہاڑی سلسلے مکش پوری بھینی بھینی خوشبوؤں، جڑی بوٹیوں اور قدرتی پھلوں کے درختوں کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔ اس کا ٹاپ (تارے) کی مانند دیکھنے کیلئے نتھیاگلی سے ٹریک اور پھر ڈونگاگلی سے راستہ گلیات تک آتا ہے۔

مکش پوری کو گلیات کاواحد بل سٹیشن کہا جاتا ہیں۔ یہاں مزید عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ یوسی نتھیا گلی ویلج کونسلوں کو ایم ای اے سردار ادریس نے رابطہ سڑکوں سے لٹک کرادیا ہے۔ اب نتھیاگلی، کالا باغ، سجن گلی، باگن، کیری، سرفالی، تاجوال، توحید آباد پسالہ،بڈھیار، ملاچھ، کیری رائیگی رابطہ سڑکوں سے منسلک ہیں۔ کے پی کے حکومت ندی پر پل کی تعمیر اور وہاں پاور پراجیکٹ پن بجلی منصوبے پر کام کررہی ہے۔

راقم نے مطلوبہ جگہ کی نشاندہی کی تھی۔ سردار ادریس ایم پی اے حلقہ پی کے 48 سابق چیئرمین زکوٰة کمیٹی مرحوم رفیق کے بیٹے الطاف رفیق سے دعائے مغفرت تشریف لائے۔ الطاف مرحوم کے بہنوئی سنیئرصحافی سردار محمد زرداد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم الطاف کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ توحیدآباد پسالہ روڈ کی تعمیر کے دوران لوگوں نے اپنی زمین کے پشتوں کو مرحوم الطاف کے کہنے پر سڑک گزارنے کیلئے وقف کیا جبکہ سرہ سے ندی ہروپن بجلی منصوبے تک سڑک کی تعمیر اور پاور پراجیکٹ ٹربائن سسٹم لگانے سے قریبی آبادی کے سینکڑوں گھرانے بجلی سے مستفید ہوں گے جو بلاشبہ مرحوم الطاف کی اپنے علاقے کے عوام سے بے پایاں محبت کاثبوت ہے۔

یونین کونسل نتھیاگلی کے ممبر ضلع کونسل سردار فیاض نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے میگاپراجیکٹس کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سے منظور کراچکے ہیں۔ ان منصوبوں میں دس کلومیٹر پختہ سڑکیں، صحت ایجوکیشن ، ہیلتھ پوائنٹ جو کہ توحیدآباد کے قریبی ویلیج کونسل پسالہ کیری سرفالی تھاپنی میں تعمیر کرانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

یہاں ویلیج کونسل ،میں گرلز سکول نہ ہونے سے طالبات کامستقبل تاریک ہورہا ہے اور بچیاں گھروں میں بیٹھی قیمتی وقت ضائع کررہی ہیں۔ مری سول ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی سے ہزاروں مریض مستفید ہو رہے ہیں۔ یہاں ہزاروں غریب مریضوں کے علاج معالجے اور مفت ادویات کی فراہمی کیلئے اقدامات ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے بورنگ سے پانی کی سپلائی کیلئے مخیر حضرات سے بات چیت چل رہی ہے جنہوں نے ہسپتال کی تعمیرومرمت کیلئے بھی فنڈز مختص کئے۔

ہسپتال کے قریب گیراج اورپارکنگ کو وسعت دینے کا مطالبہ بھی زور پکڑرہا ہے۔ ہسپتال میں دس خاکروبوں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ یہ آسامیاں پر نہ ہونے کی وجہ سے صفائی ستھرائی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح 11نرسیں بھی درکار ہے۔ ڈاکٹر کی رہائش کامسئلہ حل کرکے مریضوں کے علاج کے معالجے میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔ یہاں کے موسم کا رنگ بھی نرالہ ہے۔

مال روڈ کے قریب گورنمنٹ گرلزڈگری کالج موزوں تعلیمی ایریا قرار نہیں دیا جارہا اور یہ بلڈنگ کبھی سول ہسپتال کی وارڈ ہوا کرتی تھی۔ سول ہسپتال کے ایریا کو پورا کرکے گرلز کالج کوکسی موزون جگہ پر منتقل کیاجائے تو مال روڈ کے قریب کارپارکنگ اور ہسپتال کے لئے مزید جگہ مل سکتی ہے اور لام روڈ پر ٹریفک کی بندش جیسی مشکلات سے بچاجاسکتا ہے۔ وفاقی حکومت عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے سیاحوں اور عوام الناس کا دیرینہ مطالبہ پوراکریں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Guliat K Siasi Muqamat K Liay Iqdamaat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 August 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.