قونصل جنرل جدہ سے ملاقات

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل زیر بحث آئے پاکستان میڈیا کونسل اور پاکستان اوورسیزجرنلسٹ فورم طائف کے عہدیداران جس میں ممتاز احمد بڈانی محمد ارشد مرزا، چودھری سرفراز احمد اور طائف کی معروف سماجی شخصیت ذاکر جذبی نے گزشتہ روز نئے آنے والے قونصل جنرل جدہ شیریار اکبر خان سے ملاقات کی

جمعہ 8 جنوری 2016

Qonsal General Jadda Se Mulaqaat
ممتاز احمد بڈانی طائف:
پاکستان میڈیا کونسل اور پاکستان اوورسیزجرنلسٹ فورم طائف کے عہدیداران جس میں ممتاز احمد بڈانی محمد ارشد مرزا، چودھری سرفراز احمد اور طائف کی معروف سماجی شخصیت ذاکر جذبی نے گزشتہ روز نئے آنے والے قونصل جنرل جدہ شیریار اکبر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی میڈیا اگر مثبت انداز میں کام کرے تو عوام میں شعور و آگہی بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ پاکستانی عوام معصوم اور سیدھی سادی ہے۔ اور آج کل کے دور میں میڈیا وج دکھاتا ہے ۔ اسی پر عوام یقین کر لیتے ہیں میڈیا کا ملک کی ترقی اور عوامی شعور بیدار کرنے میں اہم کردا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفر ہے۔

ہمارے پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جسے سے وطن عزیز کی عزت پر حرف آئے بلکہ ایسے کام سر انجام دیں جس سے پاکستان کا نام روشن ہو۔ یہاں پر مقیم پاکستانیوں کو مسائل درپیش ہیں۔ ان کا قانونی طریقے سے حل نکالوں اور انشاء اللہ میں اپنی اس کوشش میں ضرور کامیاب ہو جاوٴں گا اور پاکستانی عوام کے مسائل حل کروں گا۔

میری خداوند کریم سے دعا ہے کہ مجھے اس میں کامیابی عطا فرمائے۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے جس تعداد میں لوگ پاسپورٹ بنوانے اور نئے پاسپورٹ لینے آتے ہیں ، اتنی تعداد کو بٹھانے کیلئے قونصلیٹ میں جگہ بہت کم ہے۔ انشاء اللہ اس کا بندوبست بہت جلد ہو جائے گا۔ سفر کی تھکان کی وجہ سے صبح جب ٹوکن لینے کے لیے لائن میں لگتے ہیں زیادہ تر لوگ اونگھ رہے ہوتے ہیں ان بے چارے لوگوں کی تھکان کا فائدہ چند شرپسند لوگ اٹھا کر ان کی جیب کا صفایا کر دیتے ہیں۔

جس وجہ سے جیب کاٹنے والے شخص کے پیسے تو جاتے ہی ہیں ساتھ ہی رقوم اور ضروری کاغذات سے بھی ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے سعودی حکومت کا آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایسے گروہوں کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی گی۔ مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں پاسپورٹ کے حصول کے لئے لمبی لمبی لائنوں میں کھڑی ہیں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے۔

نئے سال کے آغاز میں انشاء اللہ خواتین کے لیے کرسیوں کا انتظام ہو جائے گا۔تاکہ ان خواتین کو کھڑا نہ ہونا پڑے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول طائف میں طلبہ کی تعداد کافی زیادہ ہے اور عمارت ناکافی جس کے باعث سکول کو ڈبل شفٹ کی صورت میں چلایا جا رہاہے ۔ والدین کافی پریشان ہیں انشاء اللہ آنے والے وقت میں ہم کوششیں کریں گے کہ سکول کے لیے ایک کشادذاتی عمارت خریدسکیں۔

کیونکہ اس سکول میں زیر تعمیر طلبہ خوشحال پاکستان کے معمار ہیں۔مستقبل کے ان معماروں وسہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے میں جلد ہی گورنر طائف سے مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ کیونکہ ڈبل شفٹ والدین کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے پاکستانی میڈیا کونسل اور پاکستان اوور سیز جرنلسٹ فورم طائف کی جانب سے قونصلر جنرل کو قرآن پاک کا نسخہ بطور ہدیہ پیش کیا گیا اس مو قع پر وائس قونصلر ولنک آفیسر جنید بھی موجود تھے۔

نئے قونصل جنرل شہریار اکبر یا اخلاق محنتی، فرض شناس اوراعلی سوچ کے مالک ہیں۔ انشاء اللہ ان کی رہنمائی میں ا ن قریب قونصلیٹ جدہ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ مزید تہسیم الحق نے بتایا کہ گورنمنٹ کی جانب سے مدینہ منورہ میں قونصلیٹ جدہ کی شاخ قائم کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ جو نہی عمارت کا انتظام ہو جاے گا وہاں بھی پاسپورٹ اور دیگر قونصلیٹ خدمات سر انجام پاسکیں گی۔ جس سے پاکستانی کمونٹی کو کافی سہولیات فراہم ہوں گی اور جدہ میں بھی رش کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اپنے مسائل کے سلسلہ میں ہم سے براہ راست رابطہ کر سکتی ہے۔ ہم ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Qonsal General Jadda Se Mulaqaat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 January 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.