ٹرمپ کا امریکی صدر بننا دنیا کو حیران کرگیا!!

گزشتہ کئی ماہ سے جس امریکی صدارتی انتخاب کا امریکا سمیت ساری دنیا میں بڑاچرچہ تھا آخرکاروہ 9/11کو حیرت انگیزنتیجے کے ساتھ ختم ہوگئے ہیں۔اب آپ اسے امریکی عوام اور امریکا کے سپر پاور ہونے کے دعووٴں اور امریکی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک بختی کہیں گے یا بدبختی اب کچھ بھی ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ 45واں امریکی صدرمنتخب ہوگیاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اولین 100 دنوں کی ترجیحات میں یہ واضح کردیاہے کہ وہ اپنے ملک سے تارکین وطن کو نکالنے کا اعلان کریں گے

پیر 14 نومبر 2016

Trump Ka Americi Sadar Banna Dunya Ko Heeran Kar Giya
گزشتہ کئی ماہ سے جس امریکی صدارتی انتخاب کا امریکا سمیت ساری دنیا میں بڑاچرچہ تھا آخرکاروہ 9/11کو حیرت انگیزنتیجے کے ساتھ ختم ہوگئے ہیں۔اب آپ اسے امریکی عوام اور امریکا کے سپر پاور ہونے کے دعووٴں اور امریکی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک بختی کہیں گے یا بدبختی اب کچھ بھی ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ 45واں امریکی صدرمنتخب ہوگیاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اولین 100 دنوں کی ترجیحات میں یہ واضح کردیاہے کہ وہ اپنے ملک سے تارکین وطن کو نکالنے کا اعلان کریں گے اوراس کے ساتھ ہی مسلمانوں سے نفرت رکھنے والے ٹرمپ نے امریکامیں مسلمانوں کے لئے امریکی سرکاری اور نجی شعبوں میں چیک اینڈبیلنس کا پروگرام ترتیب دے دیاہے اور دہشت گرد ممالک سے اپنی خارجہ پالیسی سخت ترین بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے اس جانب جلد اپنی منظوری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

گوکہ ابھی ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر صدارتی اختیارات نہیں ملے ہیں مگر ٹرمپ نے اپنے پر نکالنے شروع کردیئے ہیں اب آگے آگے دیکھئے کہ ٹرمپ کیا کیا گل کھلاتا ہے۔ ٹرمپ کی امریکی صدرکی حیثیت سے طلسماتی کامیابی پر امریکا اور یورپی ممالک میں امریکی احتجاج کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کی پالیساں امریکا اور دنیاکی سلامتی اور امن و امان کے لئے خطرہ ثابت ہوں گی جبکہ امریکا سے باہر لندن اور بعض یورپی ممالک میں رہنے والے امریکی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اب وہ کس منہ سے امریکا جا ئیں گے کیونکہ آج ان کے ملک کا صدرڈونلڈٹرمپ جیسا بداخلاق اور انتہائی بدتمیز ترین شخص ہے۔

مگر خداجانے پھر بھی کیوں اور کس لئے امریکیوں نے ایک انتہاپسند ،متعصب ، بداخلاق اور بدتمیز ترین شخص کو اپنا صدر منتخب کرلیاہے کہیں اس لئے تو نہیں کہ امریکی آزاد خیال ضرورمشہور ہیں مگر پھر بھی یہ اندرسے کسی لیڈی کو اپنا صدر ماننے کو تیار نہیں تھے ۔ بڑی افسوس کی بات ہے کہ آج امریکیوں نے اپنی آزاد خیالی کے برعکس ہیلری کلٹن جیسی دنیا کی ایک باصلاحیت اور بااعتماد لیڈی کو اپنا صدر منتخب نہ کرکے اپنی ترقی اور خوشحالی اور اپنی ملکی معیشت کو خود ہی تباہ وہ برباد کرنے کا سامان پیداکردیاہے۔

یقینااَب امریکیوں کے اِس غلط فیصلے کے بہت جلد منفی اثرات آئندہ آنے والے دنوں میں خود بخود سامنے آجا ئیں گے کہ امریکیوں نے ہیلری کلٹن کواپنا صدر منتخب نہ کرکے کتنی بڑی غلطی کی تھی۔ ٹرمپ ایک دوسالوں میں ہی امریکا کو عظیم تر بنانے کے بجائے اپنی خصلت اور طبیعت کے مطابق ایسا کردے گا کہ امریکا کا سارا سپر پاور کا گھمنڈخاک میں مل جائے گا اور اگر ایسا ہواتو یہ امریکیوں پرکسی عذاب الٰہی سے کم نہ ہوگا کیونکہ امریکیوں کاخود کو سپر پاور ہونے کا غروربہت سر چڑھ کر بولنے لگا تھا۔

ایسے بہت سے سوالات اور مخمصوں میں شاید خود امریکی بھی مبتلاہوں مگرپاکستان سمیت امت مسلمہ کے بیشتر ممالک کے باشعور انسانوں کے دماغوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر بننا کھٹک رہاہے اور ان ممالک کے کرتادھرتاوٴں کے دل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں اور مسلم ممالک سے انتخابی مہم کے وران کئے گئے۔ نفرت انگیز خطابات اور اشتعال انگیزرویوں کے پیش نظر نئی امریکی خارجہ پالیسیوں اور امریکی تعلقات سے متعلق رہ رہ کرکچوکے لگ رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں کیا ہو گاجبکہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسا بے اعتماد اور غیرسنجیدہ شخص امریکاکا صدرہویہ دنیا کے لئے کتنا سودمند ثابت ہوگا۔

یہ بات صرف مسلم مما لک کے بارے میں ہی کہنا کچھ ٹھیک نہیں ہوگا بلکہ آج بہت سے یورپی ممالک کے ایسے حکمران بھی ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے متعلق ظاہری اور با طنی لحاظ سے ناخوش ہیں اور ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ان کی نظر میں بھی امریکا جیسی سپر طا قت کا صدر ٹرمپ کا بننا بہت سے خدشات کو جنم دے رہاہے مگرامریکی جمہوریت اور امریکی عوام کے اس حیرت انگیز فیصلے پر سب کے سب ٹرمپ کی قسمت کے آگے خودبخود لاجواب ہو کر اپنے جذبات کا گلا گھونٹ کر خاموشی اختیارکررہے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Trump Ka Americi Sadar Banna Dunya Ko Heeran Kar Giya is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 November 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.