دادو: ایشیا کی سب سے بڑی جھیل منچھر میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔۔۔محکمہ آبپاشی نے سطح آب معمول لانے کے اقدامات شروع کردیے

منگل 19 دسمبر 2006 12:04

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2006ء) ایشیا کی سب سے بڑی جھیل منچھر میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔جبکہ محکمہ آبپاشی نے سطح آب کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ پانی کی سطح کم کرنے کیلئے تین سو کیوسک پانی کا اخراج کیاجارہا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق ناراویلی ڈرین اور کیر تھر کی پہاڑیوں‌سے بارش کے پانی کی آمد کی وجہ سے منچھر جھیل کی سطح بلند ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

منچھر بند کے قریب رہائش پذیر مکینوں کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل سے ہنگامی بنیادوں‌پر تین سے چار فٹ تک پانی کا اخراج دریائے سندھ میں‌نہ کیاگیا تو آئندہ بارشوں کے نتیجے میں‌پانی کی سطح خطرناک حد تک اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ منچھر بند کے ٹوٹنے کا بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں‌ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی دادو شفت حسین ودھو نے ون ورلڈ کو بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں‌ہے اورخطرے کی کوئی بات نہیں۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں