بے نظیر بھٹو کی نظر بندی اور ایمر جنسی کے خلاف دادو شہر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال

اتوار 11 نومبر 2007 18:52

دادو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار11 نومبر2007)پی پی پی ضلع دادو کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی نظر بندی اور ایمر جنسی کے خلاف دادو شہر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال رہی۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام کاروباری مراکز اسٹیشن روڈ شاہی بازار،نورانی چونک ، کچہری روڈ ، بیو بس اسٹینڈ تمام دوکانی بند کیں گئیں اس کے علاوہ دادو ضلع کے دیگر شھروں جوہی ، میہڑ ، خیرپورناتھن شاہ ، بھان سیدآباد اور سہون شریف میں بھی مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال رہی اور ضلع میں ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں