لیاقت علی جتوئی نے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے

پیر 26 نومبر 2007 17:14

دادو (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26 نومبر2007) دادو میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ سابق وفاقی وزیر لیاقت علی جتوئی نے دو قومی NA-232-233 اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس کے علاوہ صداقت علی جتوئی ‘ احسان جتوئی ‘ امیر بخش جونیجو ‘ پی پی کے سردار رفیق جمالی ‘ پیر مظہر الحق ‘ ایم کیو ایم کے غلام علی شاہانی اور دیگر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں