دادو، پاکستان مسلم لیگ کے کارکن سے ایک ہزار بیلٹ پیپرز برآمد

اتوار 17 فروری 2008 17:58

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2008ء) سندھ کے ضلع دادو کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ میں رینجرز اور پولیس نے ایک کار کی تلاشی کے دوران ایک ہزار بیلٹ پیپرز برآمد کرلئے اور گاڑی میں سوار ممتاز چانڈیو نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق پاکستان مسلم لیگ سے بتایا جاتا ہے ۔ تاہم دادو میں پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان علی محمد سومرو نے کہا ہے کہ یہ بیلٹ پیپرز نہیں تھے ۔ ووٹرز کو سمجھانے کیلئے بیلٹ پیپرز کی طرز پر چھپائے ہوئے کاغذات تھے ۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں