دادو، ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جاگری، چار افراد جاں بحق، 37 زخمی

اتوار 3 مئی 2009 12:58

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 مئی ۔2009ء) دادو میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں اور 37زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق دادو میں گورکھ ہل اسٹیشن جانے والی مزدوروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او دادو پرویز چانڈیو کے مطابق مزدوروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی واہی باندھی سے گورکھ ہل اسٹیشن جارہی تھی کہ خاور لک کے قریب اوور لوڈ کے باعث گہری کھائی میں جاگری۔اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرکے لاشیں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔پولیس کے مطابق سات زخمیوں کو جوہی اسپتال اور تین زخمیوں کو سول اسپتال دادو منتقل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں