واٹر میجمنٹ ملازمین رابطہ کریں، بحال کر دینگے، پیر مظہرالحق

منگل 9 مارچ 2010 15:56

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔9مارچ۔ 2010ء) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ این ڈبلیو پی آئی کے ملازمین حکومت سے رابطہ کریں ان کا مسئلہ حل کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

دادو میں اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پیر مظہر الحق نے کہا کہ چند سیاسی قوتیں ملازمین کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔ ملازمین وزیر زراعت سے ملیں۔ ان کو وفاقی حکومت سے توسیع دلوائی جائےگی ۔ پیر مظہر کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے پروگرام کے مطابق ان کو کنٹریکٹ پر مقرر کیا گیا تھا اور صوبائی حکومت ان کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجید ہے ۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں