دادو :پولیس موبائل حادثے میں اے ڈی پی او زخمی

بدھ 30 جون 2010 11:09

دادو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2010ء) دادو میں شہید شاہجہاں پارک کے قریب پولیس موبائیل وین بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں اے ڈی پی او فریدہ لغاری سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتار پولیس موبائل وین بے قابو ہو کر بجلی کے کھبے سے ٹکر اگئی ،جس کے باعث اے ڈی پی او فریدہ لغاری سمیت پانچ اہلکارزخمی ہو گئے ،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں