الیکشن ملتوی ہونے دینگے نہ دھاندلی برداشت کرینگے، عمران خان

پیر 24 دسمبر 2012 13:56

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24دسمبر 2012ء) تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈینینس کی آڑ میں سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہیں، پی پی اور ن لیگ والے اپنی اپنی باریوں کے منتظر ہیں۔ دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتےعمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونے دینگے اور نہ دھاندلی برداشت کی جائے گی۔ بلدیاتی آرڈینینس کی آڑ میں سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کی مخالفت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی پی اور ن ليگ کی نورا کشتی ہے جو اپنی اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی کبھی حمایت نہیں کی جب تک چاروں صوبے متفق نہ ہوں۔ ادھر مہیڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ غریب اور امیر کا تصور ختم کرینگے۔ اقتدار میں آکر اسلامی جمہوری نظام لائیں گے۔ پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدل دیں گے۔ کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں