دادو:ن لیگ اور پی پی کارکنان میں تصادم ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

اتوار 28 اپریل 2013 19:31

دادو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2013ء) دادو کے علاقے خداآبادمیں (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کارکنوں میں فائرنگ کے واقع میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے، جاں بحق ہونے والے کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا جاتاہ ہے۔

(جاری ہے)

مقتول کے بھائی اللہ ڈنوکے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پی ایس 73پرجلسہ کرنے سے روکاتھا،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی فائرنگ سے میرابھائی جاں بحق ہوا،واقع کے بعد(ن)لیگ کے کارکنوں کا ایس پی چوک پراحتجاج کیا اورقاتلوں کی گرفتار ی کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں