ایم پی اے پروین عزیز جونیجو نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:38

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پی ایس 76 دادو سے منتخب پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی پروین عزیز جونیجو نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پروین عزیز جونیجونے استعفیٰ سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ‘ پروین عزیز جونیجو عام انتخابات میں دادو سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہو ئی تھیں ‘ذرائع نے کہاکہ پی اسی 76 سے ضمنی انتخاب میں پروین جونیجو کے شوہر عزیز جونیجو حصہ لیں گے، عزیز جونیجو 2 سال قبل سرکاری ملازمت سے ریٹایر ہو ئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں