دادو کے 10سے زائد دیہات زیر آب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:00

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء)پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے سے دادو کے دیہات بھی متاثر ہوگئے ہیں۔سندھ کے ضلع دادو کے دس سے زائد دیہات زیرِآب آگئے ہیں، دادو مورو پل سے ایک لاکھ تیس ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، ایم پی اے بیرسٹر مجیب الحق نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کے ہمراہ ایل ایس بچا کے حساس پوائنٹ سیال بند کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلے نے اب تک ضلع کشمور ، کندھ کوٹ ، گھوٹکی اور اوباڑو کے کچے کے متعدد دیہات کو بری طرح متاثر کیا، جہاں سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا وہی کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئی۔اس وقت گڈو کے مقام پر تین لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔سندھ کے ضلع مٹیاری میں پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے ایس ایم بچاو بند بھانوٹ کا دورہ کیا اور ایس ایم بچاو بند کی دیکھ بھال کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک صورتحال پر متاثرین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں