دادو ، گاڑی پر فائرنگ ،عدالت جانیوالے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جمعرات 26 مارچ 2015 11:05

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) دادو میں انڈس ہائی پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق چانڈیہ برادری کے افراد پیشی کے لئے عدالت جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر مخدوم گھوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے چانڈیہ برادری کے 2 گروپوں کے درمیان دیرینہ تنازع چلا آرہا تھا اور یہ واقع اسی تنازع کا شاخسانہ ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں