دادو،زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ،4 افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی ہوگیا

جمعرات 26 مارچ 2015 12:38

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) سندھ کے علاقے دادو میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز 2 قیبلوں کے درمیان کافی عرصہ سے زمین کے تنازع پر دشمنی چلی آرہی جو گزشتہ روز مخالفین کا ایک گروہ گاڑی میں سیشن کورٹ میں پیشی کیلئے جارہے تھے کہ شیر محمد سلنگی کے مقام پر مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپر دادو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کوقبضے میں لیکر دادوخیل ہسپتال منتقل کردیں جبکہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں