دادو:باراتیوں پر بجلی کے تار گرنے سے ہلاکتیں 10 ہو گئیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 12:17

دادو:باراتیوں پر بجلی کے تار گرنے سے ہلاکتیں 10 ہو گئیں

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء) دادو کے قریب باراتیوں کی بس پر ہائی ٹینشن وائر زگرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جھلس کر جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں ۔حادثے کا شکار ہونے والی بس بید شریف سے دادو سے جا رہی تھی کی کنڈوچکھی لنک روڈ پر 11ہزار کلو واٹ کے ہائی ٹینشن وائرز بس گر گئے ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی جس سے 9افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں ۔لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا ۔ایم ایس سول اسپتال خیرپور ڈاکٹر صدیق نظامانی کے مطابق 12زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال لاڑکانہ اور 8زخمیوں کو دادو سول اسپتال متنقل کردیاگیا۔ چانڈکا اسپتال میں ایک بچہ دم توڑگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں زیر علاج 4بچوں کے جسم 70سے 80فیصد جھلسے ہوئے ہیں ۔بس میں سوار تمام افرادباراتی تھے ،حادثے میں دلہا اور دلہن معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں