خیرپورناتھن شاہ،بس حادثہ ڈرائیور اورسیپکوکی غفلت کے باعث پیش آیا

اتوار 3 مئی 2015 20:55

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں پیش آنے والا بس حادثہ بس ڈرائیور اورسکھر الیکٹرک پاور کمپنی(سیپکو) کی سنگین غفلت کے باعث پیش آیا،خیرپورناتھن شاہ کے مقام پر 11کے وی بجلی تاروں کی اونچائی اسٹینڈرڈز سے کم تھی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سکھر الیکٹرک پاور کمپنی(سیپکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرمان اللہ نے بتایا کہ بارات کی واپسی پربس کے اوپر رکھے ہوئے جہیز کے سامان سے پیٹی 11کے وی کی تاروں سے ٹکرا گئی، ایک سوال پر سیپکو سی ای او نے کہا کہ خیرپورناتھن شاہ میں جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں تاروں کی اونچائی زمین سے 17 یا 18فٹ تھی جبکہ درحقیقت یہ اونچائی 25فٹ ہونی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ تار کی اونچائی کم ہونیکی کیا وجہ رہی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں