دادو:جوہی کے سیم نالے میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق

بدھ 17 جون 2015 14:33

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء)دادوکی تحصیل جوہی میں سیم نالے میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ڈوبنے والے تینو ں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

جوہی کے سیم نالے کے قریب بچے مویشی چرارہے تھے اس دوران ایک بچی سیم نالے میں گرگئی ،جس کو بچانے کی کوشش میں 2مزیدبچے بھی سیم نالے میں گرگئے اورڈوب گئے۔تینوں بچوں کی لاشیں مقامی افرادنے نالے سے نکالیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 15سال کا عمران ،9سال کی سپنا اور7سال کی شگفتہ شامل تھے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں