فیصل آباد،سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

منگل 14 نومبر 2006 12:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء) ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کو منگل کی صبح پھانسی دیدی گئی تھانہ لنڈیانوالہ کے رہائشی مجرم محمد فاروق نے سات سالہ بچے علی رضا کو زیادتی کے بعد تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا جس پر مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ دوسرے مجرم شاہنواز کو مقامی عدالت نے ڈکیتی کے دوران حقیقی باپ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی تھی ان دونوں مجرموں کی سزاؤں کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا جبکہ ان کی صدر پاکستان سے رحیم کی اپیلیں بھی خارج ہوگئی تھیں پھانسی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں