دوسرا ون ڈے ……پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

جمعرات 7 دسمبر 2006 13:29

فیصل آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصل آباد میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان، انضمام الحق، شعیب ملک، عبدالرزاق، عمر گل، رانا نوید الحسن، راوٴ افتخار انجم اور عبدالرحمن جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم میں برائن لارا، کرس گیل، لینڈل سمنز،ڈیرن گنگا، مارلن سیموئیل، روناکو مورٹن،دنیس رام دین،ای این براڈشا،کورے کولیمور،جیرم ٹیکر پر مشتمل تھی ۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سمنز اور پاکستان کی جانب سے عبد الرحمن نے پہلا ون ڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث دوسرا ون ڈے نہ کھیل سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں