ملک میں مہنگائی اوربے حیائی پورے عروج پر ہے ۔ میاں نواز شریف

جمعرات 18 جنوری 2007 15:08

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18جنوری2007 ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمداکرم انصاری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مہنگائی اوربے حیائی پورے عروج پر ہے ۔ لوگ خودکشیاں کرنے پرمجبور ہیں۔غربت اپنے انتہاکو چھورہی ہے۔عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل ترہوتی جارہی ہے ۔50فیصد لوگ غربت کی انتہائی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔

ملک میں ڈاکوؤں اوررسہ گیروں کاراج ہے ۔ امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کے گرد سب اچھا کی رپورٹ دینے والے وقتی خوشامدی جمع ہیں۔دہشتگردی کے نام پر اپنے ہی شہریو ں کاقتل عام شروع کررکھاہے۔وہ وقت دورنہیں جب پاکستانی عوا م کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں تک پہنچیں گے پھر ان کو سار ا حساب دینا پڑے گا۔میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ مسلم لیگی ورکرز عام انتخابات کی تیاری کریں میں ہر قیمت پر انتخابات سے پہلے آپ کے درمیان ہوں گا۔انہوں نے خصوصی طور پر اکرم انصاری کو بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں اورکہاکہ اپنے حلقہ کے لوگوں سے قریبی رابطہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں