ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں 47ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی

بدھ 11 اپریل 2007 15:43

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اپریل2007 )ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں 47ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی۔بار کے جن وکلاء نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی ان میں سردارعبدالقیوم ،نوید احمد گل،میاں محمد عمر شہزاد،میاں عبدالمتین ،مظہراقبال سندھو،پرویز اقبال رامے ،میاں زاہداسلم ،محمدشکیل انور خاں،چوہدری شاہد محمود چٹھہ اور محمد وسیم ملک شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ یہ جدوجہدہائیکورٹ بنچ کے قیام تک جاری رہے گی۔خواجہ عبدالسلام سابق ایم این اے ،رانا لقمان سابق ناظم ،کاشف واہلہ رہنما پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری عارف علی آف گوجرہ نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیا اورعوام کے آئینی حقوق کیلئے وکلاء کی جدوجہد کوبھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہرقسم کے تعاون کایقین دلایا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں