فیصل آباد میں جلسے جلوسوں اور لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی لگا دی گئی

اتوار 27 مئی 2007 17:14

فیصل آباد ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27 مئی2007) ڈسٹرکٹ ناظم فیصل آباد رانا زاہد توصیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع فیصل آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع فیصل آباد میں لاؤڈ سپیکر اور جلسے جلوس ریلیوں پر مکمل پابندی ہے لہذا کسی بھی جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ہے اگر کسی جماعت یا سیاسی پارٹی نے جلسہ اور ریلی نکالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف بغیر کسی سیاسی دباؤ کے قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

انتظامیہ نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے محسن پاکستان ریلی اور جلسے کیلئے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی ۔ واضح رہے کہ ضلعی ناظم مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ضلعی ناظم کامیاب ہوئے تھے اور بعد میں (ق) لیگ میں چلے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں