انٹرپول کے ذریعے گرفتار ملزم پولیس کی نگرانی میں ٹرین سے فرار

جمعرات 31 مئی 2007 15:54

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار31 مئی2007) انٹرپول کے ذریعہ گرفتار ملزم پولیس نگرانی میں ٹرین سے فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر مدینہ ٹاؤن کے رہائشی طارق نوید کے خلاف مقدمہ درج کیا ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا جس کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور کراچی پولیس نے ملزم فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا ملزم ٹرین میں پولیس کے کڑے پہرے میں فیصل آباد جارہا تھا کہ پولیس ملازمین کو نیند آگئی اور ملزم طاررق نوید دوبارہ فرار ہوگیا ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس چاروں صوبوں کے آئی جیز کو جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں