ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔ چیف جسٹس۔۔تمام اداروں اور ہر شہری پر آئین کی پاسداری لازم ہے‘ اختیارات کی تقسیم درست ہو تو تمام ادارے ٹھیک کام کریں گے
وکلاء اور عوام نیک مقصد کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ان کی جیت یقینی ہے‘ قانوی کھی بھی غیر متحرک نہیں ہوسکتا، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے‘ آئین نے تمام ریاستی ستونوں کو آزادی سے کام کرنے کا حق دیا ہے‘ امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کوئی حکم جاری کرسکتی ہے‘ جسٹس افتخار محمد چوہدری کا فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے کنونشن سے خطاب
اتوار 17 جون 2007 12:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ آئین اور قانون کی پاسداری سے ہی کامیاب ہوسکتا ہے ہر ادارے اور شہری پر آئین کی پاسداری لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اختیارات کی تقسیم کا عمل ٹھیک ہو تو تمام ادارے ٹھیک طریقے سے کام کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ قانون کبھی غیر متحرک نہیں ہوسکتا تاہم قوانین وقت اور معاشرے کے حالات کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔
قانون کی عملداری سے ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ بعض اوقات ہم غلطیاں کرتے ہیں لیکن اس کی اصلاح ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عوام اور وکلاء عدلیہ کی آزادی کیلئے نیک اور اعلیٰ جدوجہد کو دیکھ رہے ہیں جس میں ان کی جیت یقینی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے یہ نہ ہوتا تو وکلاء کی تحریک شاید اتنی آگے نہ بڑھتی آئین نے تمام ریاستی ستونوں کو آزادی سے کام کرنے کا حق دیا ہے آئین کی بالادستی کے ساتھ ہی کوئی معاشرہ کامیابہوسکتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عوام کی خواہشات کو دبایا نہیں جاسکتا ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کوئی بھی حکم جاری کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ قانون کی تشریح کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پہنچائے جس معاشرے میں امن و آشتی نہیں ہوگی وہ ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی عمل داری سے ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں یہ درست ہے کہ بعض اوقات ہم غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان کی اصلاح ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی میڈیا پر کوئی سیاسی بیان نہیں دیا کیونکہ قانون مجھے اجازت نہیں دیتا اور جس بات کی قانون مجھے اجازت نہیں دیتا میں وہ کام نہیں کرسکتا سیاسی جلسے جلوسوں میں بھی نہیں جاتا اور میری کوشش ہوتی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ایسا کام نہ کریں جس سے دوسروں کو انگلی اٹھانے کا موقع ملے انہوں نے کہا کہ جب اختیارات کا دائرہ ہر ڈیپارٹمنٹ تک پھیلایا جائے گا تو تمام ادارے ٹھیک کام کریں گے عدلیہ جب مکمل طور پر آزاد ہوگی تو فیصلے ٹھیک ہونگے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت نوجوان وکلاء کی طرف دیکھ رہی ہے لہذا یہ ثابت قدم رہ کر قانون کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں اور اختلافات بھلا کر اتحاد سے کام لیں اور کسی بھی مرحلے پر شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ وکلاء براددری کا موجودہ کردار قائد اعظم کی صورت میں نمودار ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلاء مجھ سے اتفاق کریں گے کہ جب اختیارات کی تقسیم کا عمل ٹھیک ہوگا تو تمام ادارے ٹھیک کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام عدالتیں عوامی مفاد کے کیس میں دلچسپی لیں اور زیادہ سے زیادہ مقدمات کے فیصلے کریں انہوں نے کہا کہ انصاف کا حصول برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے امیر اور غریب کا فرق ختم کرکے یکساں سہولیات میسر ہونی چاہئیں انہون نے کہا کہ میں نے بہت سے مقدمات اور کیسز کا از خود نوٹس لیکر فیصلہ کیا۔ قبل ازیں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے قافلے کا اسلام آباد سے فیصل آباد تک مختلف مقامات پر والہانہ استقبال کیا گیا اور پورے راستے پر چیف جسٹس کے قافلے پر منوں کے حساب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تشدد کے واقعات پر سی پی او فیصل آباد کا نوٹس، بچے پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار ، تشدد کا نشانہ بننے والی ..
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کا جائزہ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
جائیکا ہیڈکوارٹرمشن واٹر سیکٹر کے تین رکنی وفد کا واسا فیصل آباد کا دورہ
الائیڈ ہسپتال II میں شعبہ امراض نفسیات کے زیراہتمام حاملہ ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور پاکستان ریلویز سے کلیئرنس کے بعد ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، چیف ..
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں روٹی ونان کی مقررہ قیمت اور وزن کی چیکنگ کے لئے تمام انتظامی مشینری ..
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، کوئٹہ، ملتان اور لاہور کی اپنے میچوں میں کامیابیاں
محکمہ زراعت کی ہدایت، کپاس کے کاشتکار اپریل کے دوران پودے سے پودے کافاصلہ 9سے12انچ رکھیں
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ریڈیو اورٹیلی ویژن سے نشر ہونےوالے موسمی پیغامات کو توجہ سے سننے کی ہدایت
گندم تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے، دمہ، سانس، دل کے مریض پاس جانے ..
پیاز کو مناسب وقت پر برداشت کرکے 6ماہ تک ذخیرہ کیاجا سکتاہے،ماہرین زراعت
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو