چیف جسٹس کا قافلہ 22 گھنٹے میں اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچا

اتوار 17 جون 2007 18:21

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جون 2007 ) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا قافلہ اسلام آباد سے اتوار کی صبح 22 گھنٹے کے بعد صبح سات بجے فیصل آباد پہنچا اس کی آمد میں تاخیر 14گھنٹے کی تھی یہ قافلہ اڑھائی بجے شب فیصل آباد کی حدود میں پہنچا جہاں ممبر پنجاب بار کونسل میاں رفیق بٹالوی اور دوسرے وکلاء کے علاوہ شہری اور دیہی عوام کی کثیر تعداد نے استقبال کیا یہ فیصل آباد کی سیاسی اور بار کی تاریخ کا ریکارڈ واقعہ اور جلسہ تھا رات کو سخت بارش نے بھی شرکاء کی تعداد کو متاثر نہ کیا جو کہ ساری رات زیادہ تر قومی ترانوں پر دھمال ڈالتے رہے پیپلز پارٹی  مسلم لیگ ( ن)  تحریک انصاف  انجمن طلباء اسلام اور ایم ایم اے کے ہزاروں کارکن موجود تھے مختلف کیمپوں اور بار میں ان پر منوں پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں شہر میں پتیاں ملنا مشکل ہوگئیں چیف جسٹس جھنگ روڈ کے چک 272 مزارعہ جبکہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منیر اے ملک کا آبائی تعلق محلہ پرتاب نگر جھنگ روڈ سے ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے خطاب کے وقت بارش تھم گئی جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں