فیصل آباد میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

بدھ 4 جولائی 2007 16:51

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار04 جولائی 2007) فیصل آباد میں قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 121 ج ب کے رہائشی ظہیر عرف خالد اور شاہد علی نے اپنے ہی گاؤں کے ناصر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سمیت تمام عدالتوں نے سزائے موت کا حکم برقرار رکھا صدر پاکستان نے بھی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی اور لواحقین کو صلح کے لئے 4 دفعہ سٹے آرڈر بھی دیا مگر مدعی پارٹی کسی بھی صورت میں صلح کے لئے راضین ہ ہوئی دونوں ملزمان کو گزشتہ صبح بروز بدھ علی الصبح 4-30 پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جس کے بعد انہیں آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں