گذشتہ روز کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار رہیں

اتوار 8 جولائی 2007 19:27

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جولائی 2007) ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی رواں ہفتے میں کاروباری سرگرمیوں بری طرح متاثررہیں معمو ل سے کم رش رہا جبکہ جگہ جگہ ٹی وی سیٹوں کے سامنے لوگوں کے جمگھٹے دکھائی دیتے رہے جو لال مسجد کے حوالے سے صورتحال پر تبصرے کر نے میں مصروف تھے ۔ لو گوں کی ذاتی زندگی کا معمول ڈسٹرب ہے جبکہ بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ پریشانی سے دوچار ہیں ۔

لال مسجد کے خطیب مو لانا عبد العزیز کی ڈرامائی گرفتاری کے باعث لو گوں کی اکثریت لال مسجد والوں کے خلاف جذبات کا اظہار کرتی رہی ، آرمی کرنل اور دوسرے افراد کی ہلاکت پر ماحول سوگوار رہا جبکہ بہت سے لوگ خطیب مسجد کی گرفتاری کو بھی ڈرامے کا سین قرار دے رہے ہیں ایسے لو گ جو کل تک لال مسجد والوں کے ساتھ ہمدریاں ظاہر کر رہے تھے اب وہ مایوسی کا شکار ہیں تاجروں کی اکثریت اس صورتحال سے نالاں دکھائی دیتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کاروباری سر گرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ کے راہنما رانا ثناء اللہ ،سابق ایم این اے میاں عبدالمنان، سٹی صدر خواجہ محمد اسلام ،جنرل سیکرٹری میاں ذوالفقار عنائت، لائرزفورم کے صدر حاجی رانا محمد اظہر، مزمل رضا ایڈووکیٹ ،تحریک انصاف کے راہنما فرخ گلزار ایڈووکیٹ اورایم ایم کے راہنما ڈاکٹر جاوید اختر نے اس سانحہ کو شرمناک قرار دیتے ہو ئے حکومت کو اس کاذمہ دار قرار دیاہے۔جبکہ اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں