لال مسجد آپریشن کے بعد فیصل آباد میں مقیم غیر ملکی افراد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

بدھ 11 جولائی 2007 19:26

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی 2007) میں رہائش پذیر تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور نقل و حمل بھی محدود کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ حفصہ اور لال مسجد آپریشن ختم ہونے کے بعد فیصل آباد سمیت پورے ملک بھر میں غیر ملکی رہائش پزیر افراد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ان کی نقل و حمل بھی محدود کر دی گئی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد انتظامیہ کے مطابق لال مسجد آپریشن کے بعد کسی بھی غیر ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں