فیصل آباد دوخواتین نے دارالامان میں پناہ لے لی

بدھ 18 جولائی 2007 19:57

فیصل آباد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین18 جولائی2007) شوہر اوروالد سے جان بچانے کے لئے دوخواتین نے دارالامان میں پناہ لے لی یہاں پرغلام محمد آباد فیصل آباد کی پروین نے بتایا کہ اس کی ماں فوت ہو چکی ہے جبکہ باپ نشہ کا عادی ہے چچا نے چار سال قبل 40ہزار روپے لے کر اس کی شادی حق نواز کے ساتھ کر دی جو کہ ہر روز اس پر تشدد کر تا جس پر وہ طلاق لینے کے لئے دارالامان چلی آئی دوسری خاتون ناڑہ والا روڈ کی شمیم نے بتایا کہ اس کے باپ شیر محمد نے 11سا ل قبل زبر دستی اس کی شادی معذور شخص احمد نواز کے ساتھ کردی پسند کی شادی کر نے پر باپ شیر محمد اس کی جان کا دشمن بن گیا ۔ ``

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں